ریکوڈک منصوبے کی بحالی کے ساتھ بلوچستان میں خوشحالی آئے گی، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا خوش حال ترین صوبہ بننے جا رہا ہے اور ریکوڈک منصوبے کی بحالی کے ساتھ مستقبل میں خوش حالی آئے گی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک ٹو کے اندر پاکستان میں انڈسٹریز کو ترجیحی بنیادوں پر ممکن بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ اب ہم پاکستان میں انڈسٹریلائزیشن کو فروغ دیں اور پاکستان کے اسپیشل اکنامک گروپ آباد کریں، اس مقصد کے لیے اب چین اور پاکستان کے کاروباری اداروں میں اشتراک کے ذریعے ہم دوسرے مرحلے میں سی پیک کو کامیاب کرنے کی بنیاد فراہم کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیسفک گرین انرجی کا منصوبہ بھی پاکستان اور چین کے اشتراک سے الیکٹرک وہیکلز کے شعبے میں پاکستان کے اندر ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمیں مدد دے سکتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے کی انتظامیہ پاکستان چین دوستی کے اس تعلق کے تحت اچھی ساکھ کے ساتھ کاروبار کرے گی تاکہ پاکستان کے عوام کو سفر کی سہولت کے لیے بائیکس، آٹو اور لوڈلز کی صورت میں پاکستان کو گرین انرجی کی طرف بھی اس کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل برآمدات سے جڑا ہوا ہے اور اڑان پاکستان میں پاکستان کو ایک سپورٹ ڈیسٹینیشن بنانے کے لیے سپورٹ ریٹ گروپ کی معیشت میں ڈھالنے کے لیے ایک بہت میپ ترتیب دیا گیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے نجی شعبے کو طاقت ور کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف اور پوری حکومت کی کوشش ہے کہ ہم پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹر کو سہولت فراہم کریں تاکہ وہ پاکستان کو پوری دنیا میں آ گے لے کر جائے اور پاکستان کے لیے ڈالرز کی صورت کے نتیجے میں زر مبادلہ حاصل کر کے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرے اور پاکستان کی معیشت کو دوسروں پر انحصار سے آزاد کرے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، پاکستان میں دہشت گردی کی موجودہ لہر کے پیچھے گزشتہ حکومت کی پالیسیاں ہیں، ہزاروں کی تعداد میں دوسرے ممالک کے لوگوں کو پاکستان میں لا کر بسایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں حکومت نے کامیابی کے ساتھ دہشت گردی ختم کی جبکہ پاکستان کے دشمن معاشی بحالی کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ2013 میں جب ہماری حکومت آئی تھی تو کوئی دن نہیں جاتا تھا کہ دھماکے نہ ہوئے ہوں لیکن اس وقت حکومت نے کامیابی کے ساتھ ضرب عضب اور دیگر کے ذریعے مکمل طور پر دہشت گردی کا خاتمہ کردیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی ہم ان شااللہ قوم کے ساتھ مل کر اس دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، پاکستان کے دشمن اس معاشی بحالی کے عمل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ ریکوڈیک کے منصوبے کی بحالی کے ساتھ جو بلوچستان کے اندر مستقبل میں خوش حالی آنے والی ہے، اس سے پاکستان کے دشمنوں کی نیندیں حرام ہوگیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا خوش حال ترین صوبہ بننے جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: منصوبے کی بحالی کے ساتھ احسن اقبال نے پاکستان میں اور پاکستان وفاقی وزیر پاکستان کے کہ پاکستان نے کہا کہ کے لیے تھا کہ

پڑھیں:

اسلامو فوبیاسے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر اجتماعی کوششوں کی ضرورت  ،احسن اقبال

اسلام آباد (خبر نگار)رحمت للعالمین اتھارٹی کے زیراہتمام’’ورلڈ اسلامو فوبیا ڈے‘‘کے موقع پر قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، چیئرمین اتھارٹی خورشید ندیم اور وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر سمیت مختلف شخصیات نے خطاب کیا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر اجتماعی کاوشیں بروئے کار لانے ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب اور مقدس شخصیات کا احترام ضروری ہے۔ اسلامو فوبیا  کے تدراک کے لئے موثرا نداز میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ مجھے بھی مذہب کا نام لے کر گولی ماری گئی اور آج بھی میرے جسم میں وہ گولی موجود ہے۔چیئرمین رحمت للعالمین اتھارٹی خورشید ندیم نے کہا کہ اسلامو فوبیا کا سب سے موثر مقابلہ ہم اپنے علم اور عمل سے ہی کر سکتے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں ’’رحمت للعالمین یوتھ کلب‘‘اور اقلیتوں کے لیے ’’رحمت للعالمین مینارٹیز کلب‘‘ قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ نوجوانوں اور اقلیتی برادری کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھا جا سکے۔وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر نے کہا کہ رحمت للعالمین اتھارٹی کے اقدامات معاشرے میں خیر اور برکت کا ذریعہ بنیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی حکومت کی نرمی نے دہشتگردی کو دوبارہ پنپنے کا موقع دیا، احسن اقبال
  • بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کرنے جا رہے ہیں، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین
  • حکومتیں ختم کرنے سے ترقیاتی منصوبوں کو ختم نہیں ہونا چاہیے، احسن اقبال
  • حکومت اڑان پاکستان منصوبے کے تحت صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لارہی ہے، پروفیسر احسن اقبال
  • غریب بچوں کو بھی اعلیٰ تعلیم دینا حکومت کا فرض ہے : احسن اقبال
  • کل دانش اسکولوں پر تنقید کی جاتی تھی، آج ان کے طلبہ کارکردگی دکھا رہے ہیں: وفاقی وزیر احسن اقبال
  • اسلامو فوبیاسے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر اجتماعی کوششوں کی ضرورت  ،احسن اقبال
  • اسلامو فوبیا کے مسئلے سے نمٹنے کےلئے عالمی سطح پر اجتماعی کاوشیں بروئے کار لانے ضرورت ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال کا رحمت للعالمین اتھارٹی کے زیراہتمام قومی کانفرنس سے خطاب
  • اسلامو فوبیا کا سب سے بڑا مقابلہ ہم عمل سے کر سکتے ہیں: احسن اقبال