میرا نہیں خیال، شریف اللہ کی حوالگی کا ٹرین واقعے سے کوئی تعلق ہو، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ شریف اللہ کی حوالگی کا ٹرین واقعے سے کوئی تعلق ہو۔سیالکوٹ میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ دہشت گردوں کو دکھ ہو کہ شریف اللہ کو کیوں امریکا کے حوالے کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ شریف اللہ کی حوالگی کا ٹرین واقعے سے کوئی تعلق ہو، پی ٹی آئی سانحہ جعفر ایکسپریس پر پروپیگنڈا کررہی ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اتنے روز گزرنے کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی نے واقعے کی مذمت نہیں کی، وہ جیل سے 3 اور 4 صفحات کے خط لکھتے ہیں، اخبارات میں آرٹیکل اور بیانات دیتے ہیں لیکن قومی سانحے کی مذمت نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے بانی پی ٹی آئی دہشت گردوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی پارٹی کا موٹو بن چکا ہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دہشت گردوں کو افغانستان سے لائے اور اپنے اقتدار کی ضمانت لی تھی۔انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت پی ٹی آئی نے مشروط کی ہے، ان کا موقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو پے رول پر لایا جائے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندیاں لگانا نامناسب بات ہے، حکومت نے اس مسئلے کو اٹھایا ہے، ہفتے دس دن میں معاملہ حل ہو جائے گا کوشش ہے کہ سفری پابندی نا لگے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میرا نہیں خیال بانی پی ٹی آئی خواجہ آصف نے کہا کہ

پڑھیں:

پابندیوں سے کشمیریوں کو حقوق کے لیے آواز اٹھانے سے ہرگز نہیں روکا جا سکتا، روح اللہ مہدی

ذرائع کے مطابق روح اللہ مہدی نے اپنے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا پانبدی کا بھارتی اقدام اس کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے، کوئی پابندی، کوئی حکمنامہ اور کوئی دھمکی کشمیر کے لوگوں کو اپنے جمہوری حقوق کے لیے آواز اٹھانے سے روک نہیں سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ عوامی مجلس عمل اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پابندی کا بھارتی اقدام علاقے میں منصفانہ آوازوں کو خاموش کرنے کا ایک اور آمرانہ اقدام ہے۔ ذرائع کے مطابق روح اللہ مہدی نے اپنے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا پانبدی کا بھارتی اقدام اس کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے، کوئی پابندی، کوئی حکمنامہ اور کوئی دھمکی کشمیر کے لوگوں کو اپنے جمہوری حقوق کے لیے آواز اٹھانے سے روک نہیں سکتی۔ دریں اثنا جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم نے بھی عبدالقیوم وانی کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس بھی عوامی ایکشن کمیٹی اور اتحاد المسلمین پر پابندی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ فورم نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے جس پر حکام کو نظرثانی کرنی چاہیے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما اور رکن اسمبلی وحید پرہ نے بھی ایوان میں پابندی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ میر واعظ عمر فاروق اور مسرور عباس انصاری کی زیر قیادت تنظیموں پر پابندی سیاسی اختلاف کو دبانے کے مترادف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شریف اللّٰہ کی حوالگی کا ٹرین واقعے سے تعلق ۔۔؟ وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان آ گیا
  • میرا نہیں خیال، شریف اللّٰہ کی حوالگی کا ٹرین واقعے سے کوئی تعلق ہو، خواجہ آصف
  • اللہ تعالی پر توکل اور بھروسہ
  • شیعہ سنی کے درمیان سحری کے وقت میں کوئی فرق نہیں،علامہ ریاض نجفی
  • موجودہ جنگ کا حقوق یا ترقی سے کوئی تعلق نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان
  • وزیر دفاع بلوچستان واقعے کی ذمے داری قبول کرکے مستعفی ہوں، ترجمان پختونخوا حکومت
  • قومی اسمبلی میں بلوچستان ٹرین واقعے پر کوئی بات نہیں کررہا، عمر ایوب کا شکوہ
  • کوئی شرم کوئی حیا ہوتی ہے، اپوزیشن عمران کے بجائے پاکستان کی بقا کی جنگ لڑے: خواجہ آصف
  • پابندیوں سے کشمیریوں کو حقوق کے لیے آواز اٹھانے سے ہرگز نہیں روکا جا سکتا، روح اللہ مہدی