دیرینہ امریکی اتحادی جنوبی کوریا دوراہے پر
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
اسلام ٹائمز: مبصرین کے مطابق ان تعلقات کے استحکام کے بارے میں خدشات پیدا ہو سکتے ہیں۔ جنوبی کوریا کے حکام نے شمالی کوریا کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں اور واشنگٹن اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچنے کے امکان کی روشنی میں سیئول کی جوہری ہتھیاروں کی ضرورت کو بارہا اٹھایا ہے۔ اس ساری صورتحال میں امریکی اتحادی ہونیکے باوجود کوریا اور امریکہ کے تعلقات غیر یقینی کا شکار ہیں۔ رپورٹ: خانم الھام موذنی
امریکہ کے ایشائی اتحادیوں کے ساتھ مشکوک رویے پر بات کرتے ہوئے بین الاقوامی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایک طرف امریکہ نے اپنے اتحادی جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کی ہیں، وہیں امریکی محکمہ توانائی نے جنوبی کوریا کو "حساس ممالک" کی فہرست میں ڈال رکھا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکا نے حال ہی میں جنوبی کوریا کو حساس ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
امریکی محکمہ توانائی نے رائٹرز کے سوالات کے تحریری جواب میں کہا کہ سابق صدر جو بائیڈن نے اپنی انتظامیہ کے خاتمے سے کچھ دیر قبل گزشتہ جنوری میں جنوبی کوریا کو حساس ممالک کی فہرست میں سب سے نیچے رکھا تھا۔ محکمہ نے اس بارے میں کوئی وضاحت فراہم نہیں کی کہ ایشیائی اتحادی کو فہرست میں کیوں شامل کیا گیا اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ آیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس فیصلے کو واپس لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول کے مواخذے، فوج کی مداخلت اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے حوالے سے کوریا میں داخلی طور پر شروع ہونیوالی بات چیت کے بعد امریکا نے ملک کو حساس ممالک کے زمرے میں ڈال رکھا ہے۔ امریکی محکمہ توانائی کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ سیئول سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعاون پر کوئی نئی رکاوٹیں نہیں ڈالے گا۔
جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے ایک سفارتی ذریعے نے یونہاپ نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ سیول واشنگٹن کے ساتھ سنجیدگی سے بات چیت کر رہا ہے اور امریکیوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ اس مسئلے کو 15 اپریل (اگلے سال کی 16 اپریل) سے نافذ ہونے سے پہلے منسوخ کر دیا جائے۔ 2017 میں امریکی محکمہ توانائی نے حساس ممالک کی فہرست میں چین، تائیوان، اسرائیل، روس، ایران اور شمالی کوریا کو شامل کیا تھا۔
امریکی محکمہ توانائی کے مطابق ان ممالک کو قومی سلامتی، جوہری عدم پھیلاؤ یا دہشت گردی کی حمایت سے متعلق الزامات کی وجہ سے فہرست میں رکھا جا سکتا ہے۔ اسی طرح جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان نے گزشتہ ماہ کے آخر میں مشترکہ فضائی مشقیں کی ہیں، جن میں کم از کم ایک B-1B بمبار استعمال کیا گیا۔ یہ کارروائی شمالی کوریا کی جانب سے ہائپر سونک اور کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے حالیہ تجربے کے بعد کی گئی۔
سیئول اور واشنگٹن کے درمیان قریبی اتحاد کے باوجود امریکا کی جانب سے جنوبی کوریا کو حساس ممالک کی فہرست میں شامل کرنے سے دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں، خاص طور پر اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ جنوبی کوریا اور امریکا نے حال ہی میں مشترکہ فوجی مشقیں کی ہیں۔ چونکہ جنوبی کوریا اور امریکہ مختلف سیکورٹی اور اقتصادی شعبوں میں قریبی تعاون کرتے ہیں، اس لیے اس اقدام سے دونوں ممالک کے اتحاد پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
مبصرین کے مطابق ان تعلقات کے استحکام کے بارے میں خدشات پیدا ہو سکتے ہیں۔ جنوبی کوریا کے حکام نے شمالی کوریا کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں اور واشنگٹن اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچنے کے امکان کی روشنی میں سیئول کی جوہری ہتھیاروں کی ضرورت کو بارہا اٹھایا ہے۔ اس ساری صورتحال میں امریکی اتحادی ہونیکے باوجود کوریا اور امریکہ کے تعلقات غیر یقینی کا شکار ہیں، امریکہ کے تمام اتحادیوں کے لئے اعتبار اور اعتماد کی فضا مفقود ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حساس ممالک کی فہرست میں امریکی محکمہ توانائی جنوبی کوریا کو جنوبی کوریا کے کو حساس ممالک شمالی کوریا کوریا اور امریکہ کے کے مطابق کے ساتھ
پڑھیں:
یورپی عوام امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ میں پرعزم ہیں، چینی میڈیا
یورپی عوام امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ میں پرعزم ہیں، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز
پیرس:فروری کے بعد سے ، متعدد سوشل میڈیا پر “امریکی مصنوعات کے یورپی بائیکاٹ” کی بحث بڑی حد تک بڑھی ہے۔فن لینڈ کے معروف اخبار “کنٹری فیوچر” میں شائع ہونے والے ایک سروے کے مطابق تقریباً 50 فیصد فن لینڈ کے باشندے اب امریکہ پر اعتماد نہیں کرتے۔ سویڈن میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق، پانچ میں سے چار جواب دہندگان اپنی روزمرہ زندگی میں امریکی اشیا ء خریدنے سے گریز کرتے ہیں۔یورپ اور امریکہ طویل عرصے سے قریبی اتحادی رہے ہیں۔
اس بار، یورپی عوام امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ میں اتنے پرعزم کیوں ہیں؟وسیع تناظر میں ، اس کا تعلق گرین لینڈ کے بارے میں امریکی موقف ہے۔ کرسی صدارت پر براجمان ہونے سے قبل ہی ٹرمپ نے گرین لینڈ حاصل کرنے کی دھمکی دی تھی جو ڈنمارک کی انتظامیہ کے ماتحت ہے اور دعویٰ کیا تھا کہ طاقت کے استعمال سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ یورپی عوام کا ماننا ہے کہ یہ امریکہ کی جانب سے دوسرے ممالک کی خودمختاری میں غیر معقول مداخلت ہے۔یوکرین بحران ایک اور محرک ہے۔ جب امریکہ نے یورپ کو نظر انداز کرتے ہوئے روس کے ساتھ براہ راست بات چیت شروع کی تو فنانشل ٹائمز نے ایک مضمون میں کہا کہ یورپ “بچوں کی میز پر بیٹھا ہے۔
“اس کے علاوہ محصولات میں اضافہ بھی ایک سبب ہے جو یورپی لوگوں کی زندگیوں سے قریبی وابستہ ہے۔خودمختاری، سلامتی اور معیشت، یہ وہ تین بنیادی مفادات ہیں جنہیں یورپ سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے، امریکہ کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ان کی تذلیل کی جا رہی ہے اور انہیں بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ظاہری طور پر یورپی “امریکی مصنوعات” کا بائیکاٹ کر رہے ہیں لیکن درحقیقت وہ یورپ میں امریکہ کی طرف سے پیدا کردہ “برائیوں” کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔اگر “امریکی ساختہ مصنوعات کا بائیکاٹ” شدت اختیار کرتا ہے تو سب سے زیادہ نقصان امریکی کمپنیوں کو ہوگا۔ اور بارہا جوابی اقدامات کے بعد، کثیر الجہتی تجارتی نظام بھی مکمل طور پر کمزور ہو سکتا ہے۔