سربراہ پاک بحریہ اور کمانڈر بحرین کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
سٹی 42 : کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی.
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی.
کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا ، اس موقع پر پاکستان اور بحرین کے درمیان دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
سورس : آئی ایس پی آر
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاک بحریہ
پڑھیں:
لاہور: گارڈ کی شہری پر فائرنگ، سیکیورٹی کمپنی کے دفاتر سیل
بیجنگ انڈر پاس میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی شہری پر براہ راست فائرنگ کے واقعے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے کمپنی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں فائرنگ کرنے والے نجی گارڈز کس کی سیکیورٹی کررہے تھے؟ پولیس کا اہم بیان سامنے آگیا
محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق اونکس سیکیورٹی اینڈ مینجمنٹ سروسز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے اس کے دفاتر عارضی طور پر سیل کر دیے گئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کمپنی پر ’پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیز (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) (ترمیم) ایکٹ 2004‘ ضابطے کی پابندی لازم تھی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ ضابطے کے مطابق سیکیورٹی کمپنی کسی ایسے شخص کو گارڈ نہیں رکھ سکتی جو ذہنی یا جسمانی طور پر موزوں نہ ہو۔
مزید پڑھیے: ’کیا یہ بدمعاش اب لاہور پر حکمرانی کریں گے‘، نجی گارڈز کی شہری پر فائرنگ اور تشدد، صارفین کی تنقید
ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی کمپنی 30 یوم میں شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کروانے کی پابند ہے تاہم غیر تسلی بخش جواب پر سیکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکیورٹی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو سوموار کو پرسنل ہیئرنگ کے لیے طلب کرلیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سیکیورٹی کمپنی کے دفاتر سیل سیکیورٹی گارڈ کی شہری پر فائرنگ شہری پر فائرنگ لاہور محکمہ داخلہ پنجاب