عمائدین و سرکردگان تسر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دانش اسکول کو غوروچو کے میدان میں تعمیر کیا جائے، ہم یہاں بالکل مفت زمین فراہم کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عمائدین تسر شگر نے دانش اسکول کے لیے تسر کے علاقے غوروچو میں بالکل مفت زمین دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شگر میں بننے والا دانش اسکول شگر سے خپلو شفٹ ہونے کی خبریں زیر گردش ہیں، جس کے پیش نظر عمائدین و سرکردگان تسر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دانش اسکول کو غوروچو کے میدان میں تعمیر کیا جائے، ہم یہاں بالکل مفت زمین فراہم کریں گے، عمائدین تسر کا کہنا تھا غوروچو چار یونینز کا سنگم اور شگر کا سنٹر ہے۔ یہاں اسکول تعمیر کرنے سے باشہ، تسر، برالدو اور داسو یونین سمیت قریبی علاقوں کے بچے تعلیم سے مستفید ہو سکیں گے۔ باشہ، تسر اور برالدو میں تعلیمی رجحان بہت کم ہے اور تعلیمی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، اسی اثناء میں اگر اسکول یہاں تعمیر کیا جائے تو بچے تعلیم سے مستفید ہو سکیں گے۔ عمائدین تسر نے ڈپٹی کمشنر شگر اور کمشنر بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کو شگر میں ہی رکھا جائے اور غروچو میں بنایا جائے تاکہ بچے مستقبل میں تعلیم سے مستفید ہو سکیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپریل 2024ء میں پاکستان کے مختلف صوبوں میں دانش سکول کے قیام کا اعلان کیا تھا، اسی سلسلے میں ریجن لیول پر دانش سکول شگر میں بنانے کا فیصلہ بھی ہوا تھا تاہم حالیہ دنوں زمینی ایشوز کی وجہ سے اسکول کو شگر سے ضلع خپلو شفٹ کرنے کی خبریں چل رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دانش اسکول اسکول کو

پڑھیں:

چترال کے ریاستی دور کی شاہی مسجد جس کے 100 سال مکمل ہوگئے ہیں

چترال میں واقع شاہی مسجد کی بنیاد 1919 میں ریاستی دور میں رکھی گئی تھی، یہ مسجد چترال کی سابق ریاست کے حکمران مہتر شجاع الملک نے اپنی والدہ کی خواہش پر تعمیر کروائی تھی۔

مسجد کی عمارت اس خطے میں مغل طرز تعمیر کا اولین نمونہ ہے۔ اس کی تعمیر میں سیمنٹ اور سریے کے بجائے مقامی میٹیریل سے کام لیا گیا ہے۔ اس کی تعمیر کو 100 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔

چترال شہر کے وسط میں دریا کنارے واقع اس تاریخی شاہی مسجد کو اپنی منفرد طرز تعمیر کی وجہ سے چترال کا لینڈ مارک تصور کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان تاریخی مسجد چترال شاہی مسجد مغل فن تعمیر مہتر شجاع الملک

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار، وزیراعظم کا عوام کو بڑا سرپرائز دینے کا اعلان
  • ایبٹ آباد ؛ اسکول وین کھائی میں گرنے سے 2 بچے جاں بحق، متعدد زخمی
  • جعفر ایکسپریس حملہ؛ شہداء کے ورثاء کو 52 لاکھ فی کس اور بچوں کو نوکریاں دینے کا اعلان
  • امریکی وزیرخارجہ کا جنوبی افریقہ کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کا اعلان
  • فیس بک اور انسٹا گرام کو ہمیشہ کیلئے بدل دینے والی بڑی تبدیلی
  • وفاقی حکومت کا تنخواہیں اور پنشن 27 مارچ کو دینے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • چترال کے ریاستی دور کی شاہی مسجد جس کے 100 سال مکمل ہوگئے ہیں
  • گلگت بلتستان کے وکلاء کی ہڑتال 5 اپریل تک توسیع دینے کا اعلان
  • کچھی میں زیر تعمیر ڈیم پر حملہ، 7 مزدور اغواء کرلیے گئے