شہر کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کے افسران نے دکانوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر 18 دکانداروں کو گرفتار، 15 دکاندار کو جرمانے، چار دکانیں سیل کردی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے گرانفروشی کے الزام میں 18 دکانداروں کو گرفتار، 15 دکاندار کو جرمانے، چار دکانیں سیل کر دیں۔ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیموں نے کوئٹہ میں بروری روڈ، نواں کلی، بلیلی، لیاقت بازار، ائیرپورٹ روڈ و دیگر علاقوں میں قصابوں اور جنرل اسٹورز کے خلاف کاروائیاں کیں۔ ضلعی انتظامیہ نے کارروائیوں کے دوران 110 دکانوں کا دورہ کیا جن میں سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر 4 دکانیں سیل، 18 دکانداروں کو گرفتار کرکے ان میں 4 دکانداروں کو جیل بھجوا دیا گیا۔ 35 دکانداروں پر جرمانے عائد کئے گئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ دکانداروں کو

پڑھیں:

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ناقص صفائی پر بھاری جرمانے عائد

—فائل فوٹو

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف کارروائیوں کے دوران مختلف فیکٹریوں اور ریسٹورنٹس پر بھاری جرمانے عائد کیے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ناقص انتظامات پر 2 سموسہ یونٹس بند کر دیے گئے ہیں جبکہ 3 لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

لاہور: دو بچوں کی غیرمعیاری نوڈلز کھانے سے ہلاکت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نوٹس

لاہور میں دو بچوں کی غیرمعیاری نوڈلز کھانے سے ہلاکت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ناقابلS استعمال آئل میں کھانے کی چیزیں فرائی کرنے پر یہ ایکشن لیا گیا۔

اس کے علاوہ مختلف ریسٹورنٹس پر صفائی کے ناقص انتظامات پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • میرپور آزاد کشمیر میں درزی سڑکوں پر نکل آئے، سلائی کے سرکاری نرخ مسترد کردیے
  • خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
  • ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری،فصلیں تباہ
  • اے این ایف کی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
  • جنوبی وزیرستان، ورسک بازار میں مسجد کے اندر دھماکہ، جے یو آئی ضلعی امیر سمیت متعدد افراد زخمی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • دفاتر جاتے ہوئے شہریوں سے وارداتوں میں ملوث گروپ گرفتار
  • پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ناقص صفائی پر بھاری جرمانے عائد
  • اسلام آباد میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق انتظامیہ کی وضاحت