راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس شوشک (SHUSHUK)کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔وائس چیف آف دی نیول سٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے میری ٹائم سیکیورٹی کی اہمیت، قومی مفادات کے تحفظ اور سازگار بحری ماحول کے لیے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی  نے کہا کہ یہ پروجیکٹ یقینی طور پر پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا -

پنجاب حکومت کی کار کردگی سے کتنے فیصد لوگ مطمئن ہیں؟ سروے رپورٹ سامنے آگئی

آئی ایس پی آر کے مطابق حکومتِ پاکستان نے چینی صدر کے دورۂ پاکستان کے دوران چین کے ساتھ 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے معاہدے پر دستخط کیے تھے ۔معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین میں اور 4 کراچی شپ یارڈ میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت تعمیر کی جائیں گی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

رحیم یار خان: خواجہ فرید کالج کے پرنسپل و وائس پرنسپل عہدے سے برطرف

—فائل فوٹو

رحیم یار خان کے گورنمنٹ خواجہ فرید گریجویٹ کالج کے پرنسپل اور وائس پرنسپل کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

 کالج کے نئے پرنسپل کے اعزاز میں27 فروری کو میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

 میوزیکل نائٹ میں طالبات اور پروفیسرز کی رقص کی ویڈیوز وائرل ہونے پر ہائر ایجوکیشن نے ایکشن لیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر پرویز احمد مخدوم سندھ میڈیکل کالج کے پرنسپل تعینات

کراچی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر...

سیکریٹری ہائر ایجوکیشن نے گورنمنٹ خواجہ فرید کالج کے پرنسپل پروفیسر جمیل خان اور وائس پرنسپل ارشد بیگ کو عہدے سے ہٹا کر لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز لانچنگ تقریب کا انعقاد
  • چین میں پاک بحریہ کی آبدوز پی ایس شوشک کی لانچنگ تقریب
  • کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات 
  • چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
  • پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے: وزیر اعظم کا دانش یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب
  • پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز: پہلا میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا
  • رحیم یار خان: خواجہ فرید کالج کے پرنسپل و وائس پرنسپل عہدے سے برطرف
  • پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: ٹی20 سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی
  • کوئی کسی کو غزہ سے بیدخل نہیں کر رہا، ڈونلڈ ٹرمپ