ریمبو پروگرام کے دوران چھوٹی بہن کے ذکر آبدیدہ کیوں ہوئے؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
ریمبو پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن اسٹار ہے جو 3 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ ریمبو اپنی خوش مزاج شخصیت ہیں جو اپنے پیاروں کو مل جل کر لیکر چلنے پر یقین رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ریمبو کا وہ کارنامہ جس نے ان کے مداحوں کے دل جیت لیے
اس ہنس مکھ شخص کو ان کے مداح جویریہ سعود کے پروگرام میں آبدیدہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ریمبو کی چھوٹی بہن کا ذکر آیا۔
ریمبو سے اس کے بچپن کے رمضان کے بارے میں پوچھا گیا اور وہ اپنے جذبات کو قابو میں نہ رکھ سکے، انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی چھوٹی بہن کو کچھ عرصہ قبل کھو دیا ہے اور اب کچھ بھی پہلے جیسا نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اس بہن کے ساتھ کھیلتا تھا اور وہ ہر رمضان میں اس کے گھر عید اور شب برأت کے تحائف لے کر جاتا تھا۔ وہ اب یہاں نہیں ہے اور یہ ایک ایسا درد ہے جو کبھی برداشت نہیں ہو گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جویریہ سعود رمضان ٹرانسمیشن ریمبو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جویریہ سعود
پڑھیں:
گال گیڈٹ کی ہنگامی بنیادوں پر دماغ کی سرجری کیوں کی گئی؟ اداکارہ کا انکشاف
گال گیڈٹ نے حال ہی میں اپنے حمل کے دوران صحت سے متعلق خوف کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں لگا تھا کہ وہ مرنے والی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میزبان جمی فالن کے ساتھ ان کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ہالی ووڈ اسٹار گال گیڈٹ نے انکشاف کیا حمل کے دوران کئی دنوں تک ان کے سر میں درد رہنے لگا تھا جب انہوں نے ڈاکٹرز سے معائنہ کروایا تو ڈاکٹرز نے کہا کہ یہ شاید درد شقیقہ ہے یا ہارمون کی تبدیلی کی وجہ سے ہے۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب 3 ہفتوں تک درد کم نہ ہوسکا تو ان کی والدہ نے ایم آر آئی کروانے پر زور دیا اور والدہ کے اصرار پر ڈاکٹرز نے دریافت کیا کہ ان کے دماغ میں خون جم رہا ہے اور 3 بڑے کلاٹس بن گئے ہیں۔
A post common by Pinkvilla USA (@pinkvillausa)
ونڈر ویمن اسٹار نے اس نازک لمحے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹروں نے فوری طور پر بچے کو جنم دیا اور پھر ان کے دماغ کی ہنگامی بنیادوں پر سرجری کی گئی۔ اس وقت اداکارہ کو لگا تھا کہ شاید اب وہ مر جائیں گی اور وہ کئی دنوں تک موت کے خوف میں مبتلا رہیں۔
گال گیڈٹ نے کہا کہ اگر دنیا میں کسی کے ساتھ بھی ایسا ہو رہا ہے اور کیونکہ اس نے میری کہانی سنی ہے تو فوری اس درد کی جانچ پڑتال کروائے اگر میری اس آگاہی سے کسی ایک کو بھی فائدہ ہو تو میں نے اپنا کردار ادا کردیا۔
TagsShowbiz News Urdu