اسلامو فوبیا کی بڑھتی لہر سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اور مثر اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے، دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
اسلامو فوبیا کی بڑھتی لہر سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اور مثر اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے۔سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامو فوبک بیان بازی، نفرت انگیز تقاریر اور مسلم کمیونٹیز، مساجد اور مقدس نشانات پر حملے کے واقعات بنیادی انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی جنگ میں ایک سرکردہ آواز کے طور پر، پاکستان تمام مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان رواداری، ہم آہنگی اور باہمی احترام کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کا منتظر ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلامو فوبیا
پڑھیں:
اسلامو فوبیا عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے خطرہ ہے: مریم نواز
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے خطرہ ہے۔
انسداد اسلاموفوبیا کے عالمی دن پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش امتیازی سلوک، نفرت اور تعصب قابل مذمت ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد پیش کرکے پاکستان نے آواز اٹھائی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام دینِ رحمت ہے جو امن، محبت، برداشت اور انسانی عظمت کا درس دیتا ہے، بدقسمتی سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پراپیگنڈا کا رجحان پنپ رہا ہے، اسلاموفوبیا عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے ایک خطرہ ہے، اسلاموفوبیا کے خاتمے کی ہر کاوش کو سراہتے ہیں، اقوام متحدہ اور تمام عالمی اداے نفرت انگیز رویوں کے خلاف مؤثر اور یقینی اقدامات کریں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اقوام عالم کشمیری، فلسطینی اور دیگر مسلمانوں کے جان، مال ،حقوق اور عزت و وقار کی تحفظ کو یقینی بنائے ، پنجاب حکومت مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتوں کے احترام کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں ہر مذہب اور مسلک کو مساوی حقوق اور عزت حاصل ہو۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کےلئے دنیا کو اسلام کے حقیقی تشخص سے روشناس کرایا جائے ، ہر قسم کی منافرت کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے ، پائیدار عالمی امن کےلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
Post Views: 1