طالبان حکومت میں شدید اختلافات کی خبروں کے دوران ہی وزیرداخلہ سراج الدین حقانی نے اپنا استعفیٰ امیر ہبتہ اللہ اخوندزادہ کو پیش کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امیرِ طالبان ملا ہبتہ اللہ اخوندزادہ نے سراج الدین حقانی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

استعفے کی وجوہات سے متعلق سراج الدین حقانی کا کوئی بیان تاحال سامنے نہیں آیا، نہ ہی طالبان حکومت نے کوئی وجہ بتائی ہے۔

تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق استعفے کی وجہ طالبان قیادت کے درمیان کئی اہم ایشوز پر اندرونی اختلافات ہیں۔

ان ایشوز کے حل نہ ہونے کے باعث سراج الدین حقانی وزارت کی ذمہ داریوں سے طویل عرصے سے غیرحاضر تھے۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان خواتین کے حقوق کے معاملے پر بھی اختلافات ہیں۔

یاد رہے کہ حقانی نیٹ ورک کے ایک اہم کمانڈر اور وزیر برائے  مہاجرین خلیل الرحمان حقانی دسمبر میں ایک خودکش حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سراج الدین حقانی

پڑھیں:

دہشتگردوں کا حملہ ناکام، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

ویب ڈیسک : وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

 محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 10 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ انہوں نے کہاکہ خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو  سلام پیش کرتےہیں، 10 خوارجی  دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔  

ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی

وزیرداخلہ نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز  کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے، قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔  

متعلقہ مضامین

  • افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی عہدے سے مستعفی، میڈیا رپورٹ
  • افغانستان کی طالبان حکومت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، سراج الدین حقانی وزارت داخلہ کے عہدے سے مستعفی
  • طالبان میں اختلافات،طاقتور وزیر داخلہ سراج الدین حقانی مستعفی،ذرائع
  • افغانستان کی عبوری حکومت میں اختلافات، وزیر داخلہ سراج الدین حقانی مستعفی
  • طورخم بارڈر کی تین ہفتوں سے زائد بندش، پاک افغان سالانہ تجارتی حجم میں ایک ارب ڈالر کی کمی کا سامنا
  • طورخم بارڈر کی بندش، پاک افغان سالانہ تجارتی حجم میں ایک ارب ڈالر کی کمی
  • داعش خراسان افغانستان کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے، پاکستان
  • دہشتگردوں کا حملہ ناکام، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • جعفر ایکسپریس پر حملہ ایک نئے مرحلے کا محض آغاز ہو سکتا ہے، طالبان کی دھمکی