بوگوتا میں ’’چائنا ان اسپرنگ ‘‘ گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ’’چائنا ان اسپرنگ : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک’’ کے عنوان سے گلوبل ڈائیلاگ کا کولمبیا خصوصی اجلاس بوگوتا میں منعقد ہوا۔
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے ویڈیو خطاب کیا۔ چین کے کولمبیا میں سفیر چو جنگ یانگ، کولمبیا کے وزارت تجارت و صنعت کے قائم مقام وزیر سیلو روسنک سمیت چین اور کولمبیا کے سیاسی، تجارتی، تعلیمی اور میڈیا شعبوں کے تقریباً 150 مہمانوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔شن ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال کے دو اجلاسوں میں صدر شی جن پھنگ نے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینے اور بین الاقوامی تعاون کے لئے گنجائش کو مسلسل بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
چین کی ترقی کو دنیا سے الگ نہیں کیا جا سکتا اور دنیا کی خوشحالی کو بھی چین کی ضرورت ہے۔ عالمی چیلنجوں کے سامنے کوئی ایک ملک اکیلے ان سے نہیں نمٹ سکتا ۔ ” کے بجائے ، ’’ کھلاپن اور اشتراک‘‘بہتر ہے۔ ’’ ڈی کپلنگ‘‘ کے بجائے تعاون اور جیت جیت’’ بہتر ہے۔ چین کا دروازہ مزید وسیع ہو گا ۔‘‘چین کے اعتماد” نے دنیا کی ترقی میں مزید استحکام اور یقین پیدا کیا ہے۔ کولمبیا کے قومی ٹیلی ویژن، کولمبیا کے اسنیل ٹیلی ویژن، اور کولمبیا کے اخبار “ایل ٹیمپو” سمیت متعدد مقامی میڈیا نے اس ڈائیلاگ کی کوریج کی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کولمبیا کے
پڑھیں:
کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ گرفتار، فلسطینوں کے حق میں احتجاج دہشتگرد سرگرمی کی حمایت قرار
فلسطینوں کے حق میں آواز بلند کرنے والی امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کی طالبہ لیقا کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ لیقا نے فلسطینوں کے حق میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی تھی۔ لیقا گرفتار ہونے والی دوسری فلسطینی طالبہ ہیں۔ اس سے قبل فلسطینی طالب علم محمود خلیل کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کی جانب سے جاری بیان میں لیقا کو اسٹوڈنٹ ویزا کی مدت سے زیادہ قیام کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق لیقا کو امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے اہلکاروں نے گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیقا کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: فلسطین سے اظہار یکجہتی: پاکستانی نژاد طالبہ کا امریکا کی مشہور یونیورسٹی میں داخلے سے انکار
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حق میں ہونے والے طلبا کے مظاہروں کو دہشت گرد سرگرمی کو سپورٹ کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ ٹرمپ انتطامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی کو ایک ڈپارٹمنٹ کا کنٹرول چھوڑنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب حماس کی حمایت کرنے پر بھارتی طالبہ رنجنی سری نواسن کا اسٹوڈنٹ ویزا بھی منسوخ کردیا گیا۔ ہوم لینڈ سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی طالبہ کو ڈی پورٹ کیا جائے گا تاہم بھارتی طالبہ خود ہی امریکا چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے واپس بھارت چلی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں زبردستی امریکی فوجی طیارے میں بیٹھ کر وطن واپس جانا نہیں چاہتی۔