فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے۔
وزیرِ اعظم نے مہمند اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 9 خارخیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے حوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شاہ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
وزیرِ اعظم نے شہداء کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشتگردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے.
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دہشتگردوں کا حملہ ناکام، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
ویب ڈیسک : وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 10 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ انہوں نے کہاکہ خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتےہیں، 10 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔
ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی
وزیرداخلہ نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے، قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔