خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
فوٹو: فائل
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 مختلف مقامات پر کارروائیوں میں 9 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائیاں 14 اور 15 مارچ کو کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مہمند میں آپریشن کیا جہاں مؤثر انداز میں خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، آپریشن کے دوران 7 خوارج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقامہ عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں کارروائی کی، جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں مادرِ وطن کے 2 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والوں میں حوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شاہ شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کا ایک اور کامیاب آپریشن، 2 خوارج ہلاک
سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے گاؤں سکندر شمالی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، ️آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، کل بھی جنڈولہ میں 10 خوارج مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 خوارج جہنم واصل کر دیئے۔ سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے گاؤں سکندر شمالی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، ️آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، کل بھی جنڈولہ میں 10 خوارج مارے گئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فروری میں کل 156 دہشت گرد مارے گئے تھے، دہشت گردوں کے خلاف یہ کامیابیاں سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ قوم خوارج کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، انشاء اللہ خوارج کو شکست ہوگی۔