دالوں کی قیمتیں، عوام کیلئے اچھی خبر
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
ملتان(نیوز ڈیسک) ماہ مقدس میں دالوں کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوگئیں ۔
ملتان کی ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں دال چنا 700 روپے من سستی ہو گئی، دال چنا سپریم 10 ہزار سے کم ہو کر 9 ہزار 300 روپے فی من ہو گئی، جبکہ دال مسور 400 روپے سستی ہو کر 9600 روپے فی من فروخت ہونے لگی۔ اس کے علاوہ منڈی میں دال چنا 232 روپے فی کلو ، دال مسور 240 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔
آڑھتی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انٹرنیشنل لیول پر بھی کچھ دالیں سستی ہوئی ہیں، منڈی کے آڑھتیوں نے بھی منافع کم کر دیا ہے، منڈی میں تو دالیں سستی ہوئی ہیں لیکن اوپن مارکیٹ میں شہریوں کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چیک اینڈ بیلنس کریں عوام کو ریلیف فراہم کریں ۔
10 مزیدپڑھیں:دن تک صرف بستر پر پڑے پڑے 15 لاکھ روپے سے زائد کمانے کا موقع
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
60ہزار سے کم تنخواہ والے ملازمین کیلئے اچھی خبر
لاہور(نیوز ڈیسک)جیل کےکم آمدنی والےمستقل اورعارضی معاہدہ ملازمین کیلئےاچھی خبر، ان کی تنخواہ60ہزارسےکم ہے مذکورہ ملازمین کی تفصیلات آئی جی جیل کے دفتر بھجوائی جائیں۔
ایسے ملازمین جودفتر، جیل یا کسی افسرکے ساتھ ڈیوٹی کر رہے ہیں،مذکورہ ملازمین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں باقاعدہ رجسٹرڈ کروایا جا سکے ،جیل اہلکار کا نام، دفتر یا جیل، عہدہ ، بنیادی سکیل و موجودہ تنخواہ بمعہ الاؤنسز کی تفصیلات طلب کرلی گئیں، آئی جی جیل خانہ جات کے حکم پر مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کیلئے ’گوگل والٹ‘ متعارف