اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں جنید اکبر اور دیگر کی بانی عمران خان سے ملاقات کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست پر فیصلہ سنا یا اور درخواست مسترد کردی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے بنائے گئے مکینزم پر عمل نہیں کررہے، جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے 8 رہنماؤں کی فہرست پیش کی۔

فیصلے کے مطابق سلمان اکرم راجا، بیرسٹر گوہر، سلمان صفدر، نیاز اللہ نیازی، نعیم پنجھوتھہ، شعیب شاہین، ابوذر نیازی اور عزیر بھنڈاری کا نام شامل ہیں اور 10 مارچ کو ان 8 رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں نے ملاقات سے متعلق ایس او پی پر عمل نہیں کیا لہٰذا درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کی جاتی ہے کیونکہ درخواست گزار قانون کے مطابق ایس او پی پر عمل کرنے کے لیے پابند ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی سے ملاقات رہنماو ں

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو آج 3 بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 مارچ 2025)اسلام آباد ہائیکورٹ کا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرکے عدالت میں پیش ہونے کا حکم ،پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روکنے کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کر لیا،عدالت نے ریمارکس د ئیے کہ بانی پی ٹی آئی سے پوچھ کر بتائیں کہ مشال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی وکیل ہیں یا نہیں ، عدالت سپرنٹنڈنٹ جیل کے بیان سے مطمئن نہیں ہوئی تو 3 بجے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کریں۔

آئی جی اسلام آباد بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کے انتظامات کریں گے۔عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل بانی پی ٹی آئی سے مل کر آئیں۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ یہ عدالت کے آرڈر کی توہین ہے جو گزشتہ سماعت پر فریقین کی رضامندی سے ہوا تھا۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے پٹیشنر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا حکم دیا تھا۔

بادی النظر میں عدالت مطمئن ہے کہ یہ جیل اتھارٹیز نے توہین عدالت کی۔ عدالت کے سامنے ایک لسٹ پیش کی گئی کہ یہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ جیل اتھارٹیز سے توقع تھی کہ وہ عدالتی حکم پر عمل کرتی۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے پی ٹی آئی رہنماوں کی ملاقات نہیں ہو سکی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل سے واپس چلے گئے تھے۔بتایاگیا تھا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب، شبلی فراز، جنید اکبر ، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ راجہ ناصر عباس بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔پی ٹی آئی رہنماوں نے روانگی سے قبل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوایک خط بھی لکھا تھا۔خط میں کہاگیا تھا کہ آپ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھ سکتے، آپ ایک قیدی کے بنیادی انسانی حقوق پامال کر رہے تھے، آپ کے خلاف توہین عدالت کی کئی درخواستیں دائر کی جاچکی تھیں۔

اپوزیشن رہنماﺅں نے اپنے خط میں یہ بھی کہا تھا کہ آپ سیاسی ملاقاتیں نہ کرواکے مسلسل توہین عدالت کررہے تھے۔آپ عدالتی احکامات کی بار بار خلاف ورزی کررہے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنما ئوں کی بانی سے ملاقات کی درخواست مسترد
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: جنید اکبر اور دیگر رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد
  • عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • 9 مئی مقدمات ، عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان کو بڑا جھٹکا! 9 مئی کیسز کے اکٹھے ٹرائل کی درخواست مسترد
  • عمران خان کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو آج 3 بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم