انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پادری کے قتل میں ملوث ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پادری کے قتل میں گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش  کیا،  تفتیشی افسر  نے کہا کہ 
ملزم نبیل پر ساتھی سے ملکر چرچ کے پادری سلیم سراج کو قتل کرنے کا الزام ہے، واقعہ 30 جنوری  2022 کو رنگ روڈ پر پیش آیا تھا، واقعہ کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 تفتیشی افسر نے کہا کہ  تفتیش کے دوران ملزم کو مقدمے میں نامزد کیا گیا، ملزم نے عبوری ضمانت کی درخواست دی جو گزشتہ روز خارج ہوئی ہے، عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد ملزم کو حراست میں لیا گیا۔

تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے لہذا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملزم کو

پڑھیں:

پشاور:  حیات آباد سے نایاب نسل کا کتا چوری، پولیس اہلکار ملوث نکلا 

پشاور میں  حیات آباد سے نایاب نسل کا کتا چوری ہوگیا اور چوری کرنے میں پولیس اہلکار ملوث نکلا۔ 

رپورٹ کے مطابق کتا چوری کرنے کے بعد ان لائن فروخت کے لئے ایپ پر اس کا اشتہار دیا گیا، مالک کی پالتو جانور سے محبت ، ڈبل قیمت دینے پر چوروں سے رابطہ کیا۔ 

غیرملکی نسل کے کتے کو فروخت کرنے کے دوران ملزمان گرفتار ہوگئے، تاتارا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پشاور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں خیبر پولیس کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کے پی حکومت کا 9 مئی واقعات کے حوالے سے کمیشن کے قیام کی یادہانی کے لئے پشاور ہائی کورٹ کو خط
  • ڈی آئی خان: والد خودکشی کیس میں متوفی کے جسمانی نمونے لیبارٹری بھجوادیے گئے، تفتیشی افسر
  • ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: گرفتار میڈیکل افسر کی ضمانت منظور
  • پشاور یونیورسٹی انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے: ریسکیو 1122 افسر
  • نادیہ حسین کے شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس میں اہم پیشرفت
  • پشاور:  حیات آباد سے نایاب نسل کا کتا چوری، پولیس اہلکار ملوث نکلا 
  • صحافی کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کا کیس، ملزم ارمغان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • ملزم ارمغان نے دھمکیاں دینے کے کیس میں اعتراف جرم کرلیا، تفتیشی افسر
  • حقائق کیلئے جے آئی ٹی بنائی، ملوث کسی افسر کو نہیں چھوڑا جائے گا،آئی جی اسلام آباد کا عدالت میں بیان