پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ ملزم ارمغان کے خلاف کل کتنے مقدمات درج ہیں اور ان کیسز کا اسٹیٹس کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہو گیا۔ پراسیکیوشن نے ملزم ارمغان کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر جنرل سے رپورٹ طلب کی ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ ملزم ارمغان کے خلاف کل کتنے مقدمات درج ہیں اور ان کیسز کا اسٹیٹس کیا ہے۔ واضح رہے کہ ملزم ارمغان کے خلاف منشیات فروشی، وکیل کو دھمکانے اور دیگر وارداتوں کے مقدمات ضلع جنوبی کے تھانوں میں درج ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے وکیل کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ بغیر کسی کارروائی کے عید کے بعد تک ملتوی کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو وکیل کو دھمکیاں دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس بوٹ بیسن پولیس نےملزم ارمغان پیش نہیں کیا گیا۔ مقدمے کا تفتیشی افسر بھی پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے سماعت عید کے بعد تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ ملزم ارمغان کیخلاف بوٹ بیسن پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم نے 2 مقدمات میں وکیل کو دھمکیاں دیں تھیں۔ ملزم کیخلاف سیف علی جتوئی ایڈووکیٹ نے 2024ء میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ملزم ارمغان کے خلاف پراسیکیوٹر جنرل کہ ملزم ارمغان وکیل کو

پڑھیں:

4 مقدمات میں درخواستِ ضمانت، ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کو دلائل دینے کا آخری موقع

سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد---فائل فوٹو

لاہور میں انسدادِ دہشت گردی (اے ٹی سی) کی عدالت نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی 4 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر اُن کے وکیل کو دلائل دینے کا آخری موقع دے دیا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے عسکری ٹاور حملے اور پولیس اسٹیشن جلانے سمیت 4 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، جس کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل پیش نہ ہوئے۔

معاون وکیل نے دلائل کے لیے وقت مانگا اور بتایا کہ شریک ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کردیا گیا

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کی استدعا مسترد کردی۔

انہوں نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک کارروائی مؤخر کر دی جائے۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کو دلائل دینے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 17 مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • مصطفی عامر قتل کیس کے  مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف گھیرا مزید تنگ
  • گلوکارہ نصیبو لال نے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا
  • 4 مقدمات میں درخواستِ ضمانت، ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کو دلائل دینے کا آخری موقع
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ارمغان کیخلاف گھیرا تنگ، پراسیکیوشن نے مقدمات کی تفصیلات مانگ لیں
  • وفاقی کابینہ میں توسیع، مزید 3 وزرا نے  حلف اٹھالیا‘ حلف اٹھانے والوں میں  عمران شاہ، شذرا منصب ‘ ارمغان سبحانی شامل 
  • جعفرایکسپریس حملہ، اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام میں معروف صحافی کے خلاف مقدمہ درج
  • صحافی کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کا کیس، ملزم ارمغان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • ملزم ارمغان نے دھمکیاں دینے کے کیس میں اعتراف جرم کرلیا، تفتیشی افسر
  • قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی، ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب