Daily Ausaf:
2025-03-15@15:52:23 GMT

اس عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT

لاہور(نیوز ڈیسک) اس عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹوں جاری ہونے کے امکانات کافی کم ہیں، تاہم اسٹیٹ بینک کا اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

عیدالفطر خوشی کا ایک تہوار ہے جس پر ہر کوئی اپنے عزیز واقارب اور پیاروں کو عیدی دیتا ہے اور یہ عموماً نقد رقم میں نئے کرنسی نوٹ ہوتے ہیں۔ قبل ازیں مرکزی بینک کی جانب سے عید سے قبل کروڑوں روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جاتے تھے تاہم کورونا وبا کے بعد سے دو سال سے عید کے موقع پر نئے نوٹوں کا اجرا نہیں ہوسکا یوں پاکستانیوں کا عید پر خستہ حال نوٹوں کی ملی عیدی پر ہی گزارا کرنا پڑا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سال بھی نئے نوٹوں کے اجراء کے امکانات کافی کم ہیں تاہم اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

تاہم دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے پاس نئے نوٹوں کی فروخت حسب دستور ہوتی ہے جو بلیک مارکیٹ میں زائد قیمتوں پر شہریوں کو فروخت کی جاتی ہیں۔

خیال رہے عیدالفطر 31 مارچ 2025 کو ہونے کی امید ہے، جس میں چند دنوں کی چھٹیاں ہوں گی تاہم چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
مزیدپڑھیں:سورج کی روشنی سے چند منٹ میں چارج ہونیوالا لیپ ٹاپ، قیمت بھی سامنے آگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

سونے کی قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی:

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر کے اضافے سے 2942 ڈالر کی سطح پر آگئی، فی تولہ سونے کی قیمت 2800 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 9ہزار 300روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 65 ہزار 174روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • فاطمہ فرٹیلائزر اور عاطف اسلم کی جانب سے رمضان کی مناسبت سے ”فاصلوں کوتکلف “ نعت  جاری
  • کمشنریا ممبر الیکشن کمیشن کے استعفے، انتقال یا نااہلیت کی صورت خالی اسامی کتنے دن میں پر ہونی چاہیے؟
  • پاکستان کرپٹو کونسل بالآخر قائم کردی گئی، اس کی ذمے داریاں کیا ہیں؟
  • انگلینڈ کے اسٹار کرکٹر پر آئی پی ایل میں پابندی عائد، وجہ بھی سامنے آگئی
  • افغانستان میں بی ایل اے کا کوئی وجود نہیں، افغان وزارت خارجہ
  • سونے کی قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
  • سعودی کرنسی کے پہلے خطاط عبدالرزاق خوجہ انتقال کر گئے
  • سعودی کرنسی کے خطاط عبدالرزاق خوجہ کا انتقال
  • جعفر ایکسپریس کا ڈرائیور معجزاتی طور پر بچ گیا، ویڈیو بھی سامنے آگئی