کراچی:

مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہوگیا۔

پراسیکیوشن نے ملزم ارمغان کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر جنرل سے رپورٹ طلب کی ہے۔

پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ ملزم ارمغان کے خلاف کل کتنے مقدمات درج ہیں اور ان کیسز کا اسٹیٹس کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ ملزم ارمغان کے خلاف منشیات فروشی، وکیل کو دھمکانے اور دیگر وارداتوں کے مقدمات ضلع جنوبی کے تھانوں میں درج ہیں۔

وکیل کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ملتوی
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے وکیل کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ بغیر کسی کارروائی کے عید کے بعد تک ملتوی کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو وکیل کو دھمکیاں دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں  بوٹ بیسن پولیس نےملزم ارمغان  پیش نہیں کیا گیا۔ مقدمے کا تفتیشی افسر بھی پیش نہیں ہوا۔ 

عدالت نے سماعت عید کے بعد تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔ 

یاد رہے کہ ملزم ارمغان کیخلاف بوٹ بیسن پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم نے 2 مقدمات میں وکیل کو دھمکیاں دیں تھیں۔ ملزم کیخلاف سیف علی جتوئی ایڈووکیٹ نے 2024 میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملزم ارمغان کے خلاف وکیل کو دھمکیاں

پڑھیں:

عمران خان اور 9 مئی مقدمات کی جے آئی ٹی کے سربراہ  ڈی آئی جی عمران کشور مستعفیٰ

لاہور:

عمران خان اور 9 مئی مقدمات کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آئی ٹی )  کے سربراہ  ڈی آئی جی عمران کشور نے استعفیٰ دے دیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف قائم اور 9 مئی مقدمات کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آئی ٹی )  کے سربراہ  ڈی آئی جی عمران کشور مستعفیٰ ہوگئے۔

ڈی آئی جی عمران کشور کے استعفیٰ کی کاپی ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی، جبکہ ان کا استعفیٰ پنجاب پولیس کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ 

ڈی آئی جی عمران کشور نے اپنے استعفی میں کہا ہے کہ پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہا ہوں، میں نے اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار ذاتی طور پر قیمت چکائی۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ میں ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں میری مزید خدمات ممکن نہیں، تاریخ  گواہ رہے کہ میں نے عزت کے ساتھ خدمات سرانجام دیں، میں خاموشی سے خدمت نہیں کروں گا، براہ کرم میرا استعفیٰ قبول کریں۔ 

متعلقہ مضامین

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کیخلاف گھیرا مزید تنگ
  • 4 مقدمات میں درخواستِ ضمانت، ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کو دلائل دینے کا آخری موقع
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ارمغان کیخلاف گھیرا تنگ، پراسیکیوشن نے مقدمات کی تفصیلات مانگ لیں
  • وفاقی کابینہ میں توسیع، مزید 3 وزرا نے  حلف اٹھالیا‘ حلف اٹھانے والوں میں  عمران شاہ، شذرا منصب ‘ ارمغان سبحانی شامل 
  • صحافی کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کا کیس، ملزم ارمغان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • کراچی، سینیئر سول جج کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 3 ملزمان گرفتار
  • عمران خان اور 9 مئی مقدمات کی جے آئی ٹی کے سربراہ  ڈی آئی جی عمران کشور مستعفیٰ
  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار
  • ملزم ارمغان نے دھمکیاں دینے کے کیس میں اعتراف جرم کرلیا، تفتیشی افسر