عراقی وزیرِاعظم محمد شیاع السوڈانی نے گذشتہ شب اعلان کیا ہے کہ کالعدم تنظیم داعش کے سربراہ کو عراقی اور امریکی افواج کے ایک آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ عراق کے وزیرِاعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا ہے اور عراقی افواج کو اس کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ داعش عراق و شام کے سربراہ عبداللّٰہ مکی المعروف ابو خدیجہ کو عراق میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ عراقی وزیرِاعظم محمد شیاع السوڈانی نے گذشتہ شب اعلان کیا ہے کہ کالعدم تنظیم داعش کے سربراہ کو عراقی اور امریکی افواج کے ایک آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ عراق کے وزیرِاعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا ہے اور عراقی افواج کو اس کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

انہوں نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ عراق دہشت گردی کے خلاف اپنی فتوحات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا کے تعاون سے عراقی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں عراق اور دنیا کے سب سے خطرناک دہشت گردوں میں سے ایک ابو خدیجہ ہلاک ہوگیا ہے۔ ادھر امریکا نے بھی داعش کے سربراہ عبداللّٰہ مکی کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے سربراہ کیا ہے

پڑھیں:

محفوظ مالیاتی نظام کیلئے کرپٹو کونسل بنا دی گئی، وزیر خزانہ سربراہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں باضابطہ طور پر کرپٹو کونسل قائم کر دی، جو مؤثر پالیسی سازی، جدیدیت کے فروغ اور محفوظ مالیاتی نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔ وزیر خزانہ کے چیف ایڈوائزر برائے پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب اس کونسل کے سی ای او مقرر کردیے گئے ہیں۔ بورڈ ممبران میں گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، وفاقی سیکریٹری قانون اور وفاقی سیکریٹری شامل ہیں۔ کونسل کرپٹو اپنانے کے لیے واضح ضابطہ جاتی ہدایات مرتب کرنے کی سفارشات پیش کرے گی۔ کونسل عالمی کرپٹو اور بلاک چین تنظیموں سے روابط قائم کر کے بہترین عالمی روایات اپنانے میں تجاویز دے گی۔ اسی طرح کونسل صارفین کے تحفظ اور مالیاتی سلامتی کے لیے مضبوط قانونی اور تعمیلی فریم ورک تیار کرے گی۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ پاکستان کرپٹو کونسل کے قیام سے ملک میں مالیاتی اور تکنیکی ترقی کا نیا باب کھلے گا اور کونسل ملک میں بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے فروغ اور ضابطہ کاری کی جانب ایک نمایاں پیش رفت ہے۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کونسل کے قیام پرخیالات کا اظہار کرتے کہادنیا تیزی سے ڈیجیٹل فنانس کی طرف بڑھ رہی ہے، اور پاکستان اس میدان میں قیادت کا خواہاں ہے۔ ہم ایک ذمہ دار اور ترقی پسند کرپٹو ایکو سسٹم کے قیام کیلئے پرعزم ہیں جو پاکستان کی معیشت میں مثبت کردار ادا کرے گا۔ بلال بن ثاقب نے  کہا ہمارا مقصد پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں ایک مؤثر کھلاڑی بنانا ہے، جہاں سیکیورٹی، شفافیت اور جدیدیت کو اولیت دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • عراق میں امریکی فضائی حملہ: اسلامک اسٹیٹ کا سینئر اہلکار ہلاک
  • داعش سربراہ عراق و شام ابو خدیجہ ہلاک، امریکا کی تصدیق
  • محفوظ مالیاتی نظام کیلئے کرپٹو کونسل بنا دی گئی، وزیر خزانہ سربراہ
  • مارک کارنی نے کینیڈا کے 24ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا
  • صدر و وزیراعظم کی جنڈولہ حملے کو ناکام بنانے اور خارجیوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی پذیرائی
  • امریکا میں پالتو کتے سے گولی چل گئی؛ مالک ہلاک
  • جعفرایکسپریس واقعہ میں افواج کی کارروائی قابل تحسین ہے، خواجہ محمد آصف
  • پاکستان کی افواج ،سیکورٹی اداروں نے امن کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو بہادری سے خاک میں ملا دیا‘شافع حسین
  • جنوبی وزیرستان: اپر جنڈولہ قلعے پر خود کش دھماکا، فورسز کی جوابی فائرنگ میں متعدد خوارج ہلاک