پشاور یونیورسٹی انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے: ریسکیو 1122 افسر
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ریسکیو 1122 نے وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ پشاور یونیورسٹی میں ریسکیو 1122 کے عمارت خالی کرنے سے اچھے نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔
ریسکیو 1122 کے افسر نے خط میں استدعا کی ہے کہ مقامی آبادی کو طبی امداد کی بر وقت فراہمی ضروری ہے، یونیورسٹی انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظرِثانی کرے۔
خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کی جامعہ پشاور میں طلباء کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
اس سے قبل یونیورسٹی انتظامیہ نے عمارت خالی کرانے کے لیے ریسکیو 1122 کو خط لکھا تھا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے ریسکیو 1122 کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ انتظامیہ عمارت میں ایک چیک پوسٹ بنانا چاہتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: یونیورسٹی انتظامیہ ریسکیو 1122
پڑھیں:
فلسطین سے اظہار یکجہتی: پاکستانی نژاد طالبہ کا امریکا کی مشہور یونیورسٹی میں داخلے سے انکار
نیویارک کی معروف کولمبیا یونیورسٹی میں ماسٹرز پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے والی پاکستانی نژاد امریکی طالبہ عمارہ خان نے فلسطینی حامی طلبہ کے خلاف کریک ڈاؤن پر احتجاجاً یونیورسٹی میں داخلے کی پیشکش مسترد کر دی۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، کولمبیا یونیورسٹی غزہ جنگ کے بعد اسرائیل اور فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں کا مرکز بن گئی تھی، جہاں فلسطینی حامی طلبہ پر پابندیاں عائد کی گئیں اور کیمپس گروپس کو معطل کر دیا گیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے ان اقدامات کو "کیمپس کی حفاظت اور ہراسانی کو روکنے" کی کوشش قرار دیا، مگر طلبہ اور سماجی کارکنوں نے اسے آزادیٔ اظہار پر حملہ قرار دیا۔
عمارہ خان نے 10 مارچ کو یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک خط لکھ کر اپنے داخلے کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے تعلیمی ادارے میں نہیں پڑھ سکتیں جو تعلیمی آزادی اور طلبہ کے حقوق کی حفاظت میں ناکام ہو۔ ان کے والد عمیر خان نے بھی بیٹی کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا، "یہ ایک مشکل لیکن قابل فخر فیصلہ تھا۔"
عمارہ نے اپنے خط میں لکھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے مساوی اور جامع تعلیمی ماحول فراہم کرنے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن حالیہ اقدامات اس وعدے کے برعکس ہیں۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور کئی لوگ عمارہ خان کے اس اقدام کو جرات مندانہ اور اصولی مؤقف قرار دے رہے ہیں۔