نامور گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا مبینہ تشدد، اینٹ اٹھا کر چہرے پر ماردی
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
نامور گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا مبینہ تشدد، اینٹ اٹھا کر چہرے پر ماردی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) نامور گلوکارہ نصیبو لال کو شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق نصیبو لال پر شوہر کے مبینہ تشدد کا واقعہ شاہدرہ ٹاؤن میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نصیبو لال پر شوہر کے مبینہ تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
نصیبو لال کی جانب سے درج کراگئی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ صحن میں بیٹھی تھی، شوہر نے بدزبانی کی اور قریب ہی پڑی اینٹ اٹھا کر سر پر مار دی جس سے میرے چہرے اور ناک پر شدید چوٹ آئی۔
گلوکارہ نے اپنی ایف آئی آر میں کہا کہ شوہر اکثر مجھ سے لڑائی جھگڑا کرتا ہے مگر آج اس نے مجھے اینٹ مار کر اور گالی گلوچ کر کے مجھ پر تشدد کر کے سخت زیادتی کی، اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
یاد رہے کہ نصیبو لال پاکستان فولک گائیکی کے حوالے سے مشہور ہیں، وہ اردو، پنجابی، سرائیکی اور مارواڑی میں گانے گاتی ہیں اور انہوں نے سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا ترانہ بھی گایا تھا۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ماڈل و اداکارہ زینب جمیل نے بھی اپنے سابقہ شوہر پر قاتلانہ حملے کاالزام عائد کیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز
اوٹاوہ (سب نیوز )جسٹن ٹروڈو کے ایک دہائی پر مشتمل اقتدار کا سفر ختم ہونے کے بعد کینیڈا کی حکمراں جماعت کے رہنما مارک کارنی نے وزیراعظم کے عہدے کے لیے حلف اٹھا لیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 59 سالہ مارک کارنی سیاست دان اور ایک سابق بینکر ہیں تاہم پہلی بار کوئی عوامی عہدہ سنبھال رہے ہیں۔
اس طرح مار کارنی کینیڈا کے وزیراعظم بننے والے وہ واحد شخص بن گئے ہیں جو اب تک کسی پارلیمنٹ کے رکن نہیں رہے تھے۔مارک کرنی نے یہ عہدہ اس وقت سنبھالا ہے جب کینیڈا کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے جس میں سے سب سے بڑا معاملہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈا کی خومختاری پر حملے ہیں۔
وزیراعظم بننے کے بعد مارک کارنی کو سال کے آخر میں ہونے والے اپنی پارٹی کے انتخابات بھی کرانا ہیں۔یاد رہے کہ جسٹن ٹروڈو نے جنوری میں استعفی دینے کا اعلان کیا تھا جب عوامی سروے یہ ظاہر کر رہے تھے کہ لبرل پارٹی آئندہ انتخابات میں شکست کا سامنا کر سکتی ہے۔
جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد حکمراں جماعت لبرل پارٹی نے مارک کارنی کے نام کا اعلان کیا تھا۔مارک کارنی نے 9 مارچ کو لبرل پارٹی کے رہنما کے طور پر بھاری اکثریت سے انتخاب جیتا جس کے بعد جسٹن ٹروڈو سبکدوش ہوگئے۔