Express News:
2025-03-16@11:16:57 GMT

وزیراعظم بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ اہم دورہ کریں گے

اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT

وزیراعظم شہباز شریف اعلی وفد کے ہمراہ بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔

 رپورٹ کے مطابق  زرائع نے کہا کہ تجارتی ومعاشی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ پرمشاورت ہوگی، زرائع کے مطانق وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو دورہِ  سعودی عرب پر روانہ ہونگے، وزیراعظم کا دورہ تین روزہ ہے، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار ہمراہ ہونگے۔

اس کے علاوہ دیگر اہم وفاقی وزرا اور اعلی حکام بھی وزیراعظم کے وفد کا حصہ ہونگے، سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے وزیراعظم کی ملاقات ہوگی، پاک سعودی معاشی و تجارتی تعلقات پربات چیت ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق مختلف شعبون میں سعودی سرمایہ کاری پر مشاورت ہو گی، غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا، پاکستانی وفد سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور داخلی خودمختاری کی مکمل حمایت کا اعادہ کریگا

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جب تک بلوچستان اور کے پی میں دہشتگردی ختم نہیں ہوگی، ملک ترقی نہیں کرسکتا؛ وزیراعظم

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی جب تک دوسرے صوبوں کی طرح نہیں ہوگی تب تک پاکستان کی ترقی نہیں ہوگی۔ 

 وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں امن و امان کے حوالے سے کوئٹہ میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے پر آج پوری قوم اشکبار اور غمزدہ ہے، پاکستان اب کیسی دوسرے ایسے حادثےکا متحمل نہیں ہوسکتا، اس کے لیے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی

شہباز شریف نےکہا کہ بلوچستان کی ترقی جب تک دوسرے صوبوں کی طرح نہیں ہوگی تب تک پاکستان کی ترقی نہیں ہوگی، جب تک کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہےکہ جب ملک میں دہشت گردی کا سرکچلا جا چکا تھا، تو پھر دہشت گردوں نے دوبارہ سرکیوں اٹھایا ہے؟ بدقسمتی سے اس واقعے پر جس طرح سے ایک طبقے نےگفتگو کی اسے زبان پر بھی نہیں لایا جاسکتا، ملک دشمنوں کے بیانیےکو جس طرح ہمارے مشرقی ہمسائے ملک نے چلایا اس پر افسوس ہوتا ہے۔

جائیداد کی لالچ میں بیٹے نے ماں کو قتل، بھائی شدید زخمی

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسے طالبان کو بھی رہا کیا گیا جن کے کردار سیاہ تھے، ملک اور پاکستان کی فوج کے خلاف زہر اُگلا جا رہا ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے
  • وزیراعظم 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے
  • مواقع اورچیلنجز اکٹھے ہونگے تو ترقی میں اضافہ ہو گا، وزیر اعلیٰ سندھ
  • مواقع اورچیلنجز اکٹھے ہونگے تو ترقی میں اضافہ ہو گا: وزیرِ اعلیٰ سندھ
  • ہم سب مل کر دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں کامیاب ہونگے: بلاول بھٹو
  • وزیر اعظم اور آرمی چیف کا کوئٹہ کا دورہ، اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت،زخمیوں کی عیادت بھی کی
  • جب تک بلوچستان اور کے پی میں دہشتگردی ختم نہیں ہوگی، ملک ترقی نہیں کرسکتا؛ وزیراعظم
  • چینی وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
  • جعفر ایکسپریس حملہ, وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے