Express News:
2025-03-15@14:05:30 GMT

گلوکارہ نصیبو لال نے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT

پنجابی گلوکارہ نصیبو لال نے تشدد کے الزام میں شوہر کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نصیبو لال شوہر نے شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے پر اس کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں رہنے والی گلوکارہ نے ایف آئی آر میں شکایت درج کروائی کہ وہ  گھر کے صحن میں بیٹھی ہوئیں تھیں اور اسی دوران ان کے خاوند نوید حسین گھر آیا اور ان کے ساتھ گالی گلوچ شروع کردی۔  

انہوں نے بتایا کہ خاوند نے نزدیک پڑی ہوئی اینٹ اٹھا کر ان کے چہرے پر ماری جس کے نتیجے میں ان کے چہرے کی بائیں سائیڈ اور ناک پر شدید چوٹیں آئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

معروف گلوکارہ کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کے چھوٹے بھائی عامر حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔

حمیراارشد عمرے کی بیرون ملک واپسی پر نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔عامر حسین المعروف مٹھو کی نماز جنازہ شاہ نور اسٹوڈیو سے اٹھائی جائے گی۔ گلوکارہ حمیرا ارشد عمرے کی سعادت کے بعد لندن روانہ ہو گئی تھیں، ان کی واپسی پر نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • معروف گلوکارہ نصیبو لال پر تشدد، خاوند کیخلاف مقدمہ درج
  • نامور گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا مبینہ تشدد، اینٹ اٹھا کر چہرے پر ماردی
  • گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا مبینہ تشدد، مقدمہ درج
  • نادیہ حسین کے شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس میں اہم پیشرفت
  • لاہور، امریکی وفد کے پروٹوکول کا شہری پر تشدد، پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کیخلاف کارروائی
  • سائفر کیس: عمران، شاہ محمود کیخلاف مقدمہ ثابت کرنے میں استغانہ ناکام رہا، اسلام آباد ہائیکورٹ
  • معروف گلوکارہ کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی
  • آفاق احمد کا ہیوی ٹریفک حادثات کا مقدمہ وزیر بلدیات، میئر کراچی کیخلاف درج کروانے کا اعلان
  • مٹن کری نہ بنانے پر شوہر نے بیوی کی جان لے لی