کراچی: عدالت کا 4 گداگر خواتین کی فوری رہائی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے 4 گداگر خواتین کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔
کلفٹن میں شاپنگ سینٹر کے باہر بھیک مانگنے کے کیس کی سماعت کے دوران 3 معذور خواتین سمیت 4 گداگر خواتین کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
اس موقع پر عدالت نے بوٹ بیسن پولیس کی سرزنش کی اور مقدمہ خارج کر دیا۔
عدالت نے چاروں گداگر خواتین کی فوری رہائی کا حکم بھی دیا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گداگر خواتین
پڑھیں:
سراج درانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی
سراج درانی—فائل فوٹوکراچی کی احتساب عدالت نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
کراچی کی احتساب عدالت میں آج ملزمان کی بریت کی درخواستوں کی سماعت ہونی تھی۔
کراچی احتساب عدالت نے سابق اسپیکرسندھ اسمبلی...
آج ہونے والی سماعت کے لیے سابق اسپیکر آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
کچھ شریک ملزمان کی غیر حاضری کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے 12 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔