ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیشی پر آئی خواتین اور وکلاء کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے دورن وکلاء اور خواتین کے درمیان گالم گلوچ اور تھپڑوں کا تبادلہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق خواتین ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے لیے کچہری آئیں تھی، وکلاء اور خواتین کے درمیان گالم گلوچ اور تھپڑوں کا تبادلہ ہوا، 

ذرائع  نے کہا کہ ہراسانی کا شکار ہونے والی خاتون تنزیلہ بتول ، سلطانہ فاؤنڈیشن اسلام آباد کی رہائشی ہیں، خاتون تنزیلہ بتول 302 کے کیس کے سلسلے  میں عدالت ائی ہوئی تھیں، متاثرہ خواتین میں رملہ شہزادی اور مریم عمران بھی شامل ہیں۔

 ذرائع  کے مطابق بقیہ خواتین بھی کیسز کی سلسلے میں عدالت  میں موجود تھیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے  سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے وکیل عمر ستی کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، 

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ وکیل اور خواتین میں تکرار کا سلسلہ خواتین کی جانب سے شروع ہوا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے درمیان

پڑھیں:

وزیراعظم کیخلاف مقدمے کی درخواست پر پولیس کا جواب عدالت میں جمع

اسلام آباد:

وزیراعظم و دیگر کے خلاف مقدمے کی درخواست پر پولیس نے اپنا جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج پر وزیر اعظم و دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے دائر درخواست پر سماعت  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا  نے کی۔

دورانِ سماعت پولیس کی جانب سے اپنا جواب عدالت میں جمع کروا دیا گیا جب کہ درخواست گزار کی جانب سے مرتضیٰ طوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش  ہوئے اور کہا کہ سینئر وکلا آج پشاور میں ہیں، دلائل کے لیے وقت دیا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی ۔ اگلی سماعت پر وکلا کی جانب سے درخواست پر دلائل دیے جائیں گے ۔

واضح رہے کہ شہری گل خان نے مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دائر کررکھی ہے۔ شہری کی 22 اے کی پہلی درخواست عدالت کی جانب سے عدم پیروی پر خارج کردی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع
  • وزیراعظم کیخلاف مقدمے کی درخواست پر پولیس کا جواب عدالت میں جمع
  • جیل میں ملاقات کی اجازت کا معاملہ؛ عمران خان سے تصدیق کیلیے کمیشن مقرر
  • لاہور بار ایسوسی ایشن نے ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کیا تو 3 بجے ذاتی حیثیت سے پیش کیا جائے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم
  • لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو آج 3 بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کر لیا
  • سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو  عمران خان سے ملاقات کرکے عدالت میں پیش ہونے کا حکم