فیصلہ ہوچکا، دہشتگرد پاکستان میں ہوں یا افغانستان میں انہیں نہیں چھوڑا جائیگا: وزیر ریلوے
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گرد چاہے پاکستان میں ہوں یا بھاگ کر افغانستان یا کسی اور ملک چلے جائیں انہیں نہیں چھوڑا جائے گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں، سٹیشنزکی اپ گریڈیشن کو بھی ہم دیکھ رہے ہیں، ریلوے پولیس کا سکیل پنجاب پولیس کے برابر کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سوچنا ہوگا ملک میں دہشتگردی نے دوبارہ سر کیوں اٹھایا؟، پوری دنیا کو سی پیک کھٹک رہا ہے،کوشش یہی کی جا رہی ہے پایہ تکمیل تک نہ پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ دہشتگرد جہاں بھی ہوں گے انکو نہیں چھوڑا جائے گا، جتنے دہشت گرد پاکستان میں موجود ہیں انہیں نہیں چھوڑا جائےگا، یہ دہشت گرد اگر بھاگ کر افغانستان یا جہاں بھی جائیں گے تو ان کا پیچھا کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ ایک طرف جعفر ایکسپریس کا اندوہناک واقعہ ہوتا ہے اور دوسری طرف سیاسی مقاصد حاصل کرنے والے لوگوں نے کیا کیا، اس واقعہ کی مذمت تو امریکا اور اقوام متحدہ نے بھی کی لیکن اس واقعہ کی مذمت نہیں کی تو ہمارے دشمنوں نے نہیں کی، اس سازش کو ہم سب نے مل کر ناکام بنانا ہے، ہمیں بھی جیلیں ہوئیں ہم نے کسی ادارے کو برا بھلا نہیں کہا۔
بنوں کے 2 تھانوں اور چوکی پر دہشتگردوں کا دستی بموں سے حملہ، اہلکار محفوظ رہے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نہیں چھوڑا کا کہنا
پڑھیں:
پاکستان میں را دہشت گردوں کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہے، رانا ثناء اللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمسایہ ملک کی بہت مدد کی، پناہ گزینوں کی شکل میں سالہا سال ان کی میزبانی کی، افغانستان کے عوام پاکستان کیساتھ ہیں، لیکن وہاں کی حکومت پراکسی کا کردار ادا کر رہی ہے، افغانستان نے دہشتگردوں کو سہولتیں فراہم کی ہوئی ہیں، یہ افغانستان میں تیاری کے بعد دہشتگردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ’’را‘‘ کا ہاتھ ہے، بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ دہشتگردوں کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہے، بلوچستان میں کسی گرینڈ آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں را کا ہاتھ ہے، پاکستان میں مختلف گروپس ہیں، ان کے خیالات آپس میں نہیں ملتے، ان سب کو اکٹھا کرنیوالی بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ ہے، ’’را‘‘ دہشتگردوں کی ماں کا کردار ادا کرر ہی ہے، بھارتی ایجنسی مجرمانہ، سفاکانہ کارروائیوں کیلئے فنڈز اور اسلحہ فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمسایہ ملک کی بہت مدد کی، پناہ گزینوں کی شکل میں سالہا سال ان کی میزبانی کی، افغانستان کے عوام پاکستان کیساتھ ہیں، لیکن وہاں کی حکومت پراکسی کا کردار ادا کر رہی ہے، افغانستان نے دہشتگردوں کو سہولتیں فراہم کی ہوئی ہیں، یہ افغانستان میں تیاری کے بعد دہشتگردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جس وقت دہشتگردی ہوئی اس کیساتھ ہی بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کر دیا، ایسے لگ رہا تھا جیسے انہیں پہلے سے ہی اس واقعے کا پتہ تھا، ہماری ایک سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا نے بھی پروپیگنڈا شروع کیا۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے چند گھنٹوں میں مسافروں کو بازیاب کرا لیا، تمام مسافروں کو بازیاب کرایا جا چکا ہے، بھارتی میڈیا ٹرین واقعے میں لاپتہ افراد کا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں گرینڈ آپریشن کی ضرورت نہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن آئے روز ہو رہے ہیں، کوئی گرینڈ آپریشن نہیں ہوتا، فورسز دہشتگردوں کو جہنم واصل کر رہی ہیں، فورسز کے جوان جانوں کے نذرانے بھی پیش کر رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے شہداء اور غازیوں کیساتھ کھڑے ہونا چاہئے، ان شاء اللہ دہشتگرد جلد نست و نابود ہوں گے۔