گرین کارڈ ہولڈر کو ملک بدر کیا جاسکتا ہے، امریکی نائب صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ گرین کارڈ رکھنے والوں کو امریکا میں غیر معینہ مدت تک رہائش کا اختیار حاصل نہیں ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گرین کارڈ ہولڈرز کو اس وقت ملک بدر کیا جاسکتا ہے بالخصوص اس وقت جب ایسا کرنا امریکا کے مفاد میں ہو۔

قبل ازیں ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کو قومی سلامتی کے پیش نظر گرین کارڈ یا ویزا منسوخی کا اختیار حاصل ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امیگریشن اور نیشنلٹی کے قانون کے تحت وزیر خارجہ کسی بھی ایسے فرد کا گرین کارڈ یا ویزا منسوخ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں جو ہماری خارجہ پالیسی یا قومی سلامتی کے خلاف کام کر رہے ہوں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: گرین کارڈ

پڑھیں:

امریکا میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی کی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں: پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستانیوں پر امریکی سفری پابندیوں کے حوالے سے باتوں کو قیاس آرائیاں قرار دیدیا۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی کی باتیں محض میڈیا پر قیاس آرائیاں ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنے شہریوں پر پابندی کا نوٹس لیا ہے اور  پاکستان امریکا سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی کے حوالے سےکچھ بھی آفیشل نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی نائب صدر نے گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی
  • امریکا کا جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان
  • امریکی مفاد کی بات ہوگی تو گرین کارڈ ہولڈرز کو بھی ملک بدر کیا جا سکتا ہے، نائب امریکی صدر
  • روسی، چینی، ایرانی نائب وزرائے خارجہ ملاقات، اعلامیہ جاری
  • امریکی سلامتی کیلیے گرین لینڈ کو ہمارا حصہ بننا ہوگا، ٹرمپ
  • بین الاقوامی سلامتی کے لیے گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول ضروری، ٹرمپ
  • ٹرمپ کو امریکی نائب صدر کے موزے پسند آگئے، میٹنگ کے دوران دلچسپ تبصرہ
  • امریکا میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی کی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں: پاکستان
  •  امریکی نائب صدر جے ڈی وینس رواں ماہ کے آخر بھارت کا دورہ کریں گے