فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 4 اسرائیلیوں کی لاشوں کی واپسی مذاکرات سے مشروط کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے امریکا اور اسرائیل کی دہری شہریت رکھنے والے قیدی کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے تاہم حماس نے اسرائیلیوں کی لاشوں کی واپسی امن مذاکرات سے مشروط کردی۔

حماس کا کہنا ہے کہ وہ نیو جرسی کے رہائشی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر سکتا ہے۔ 21 سالہ امریکی شہری ایڈن الیگزینڈر اسرائیلی فوجی ہے۔ حماس نے غزہ میں دوران قید ہلاک ہو چکے 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں بھی اسرائیل کو واپس بھیجنے کی مشروط پیشکش کی ہے۔

غزہ میں 19 جنوری سے جنگ بندی چل رہی ہے تاہم اس پہلے مرحلے کی جنگ بندی کی مدت 2 مارچ کو ختم ہو چکی ہے۔ جنگ بندی کے اگلے مرحلے میں داخل ہونے میں ابھی کافی مشکلات درپیش ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ مزید سخت کرتے ہوئے امدادی سامان کی غزہ میں ترسیل روک دی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسرائیل نے 676 فلسطینی شہدا کی لاشیں روک لیں، تازہ رپورٹ میں انکشاف

اسرائیل نے 676 فلسطینی شہدا کی لاشیں روک لیں، تازہ رپورٹ میں انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز

یروشلم(آئی پی ایس )اسرائیلی قابض فوج نے 676 فلسطینی شہدا کی لاشیں قبضے میں لے رکھی ہیں، جنہیں نمبروں کے قبرستانوں اور ریفریجریٹروں میں رکھا گیا ہے۔ یہ انکشاف فلسطینی شہدا کی میتوں کی واپسی کے لیے قائم نیشنل کمپین نے اپنی تازہ رپورٹ میں کیا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق، اسرائیلی حکام نے جنین میں حالیہ دنوں فائرنگ سے شہید کیے گئے مزید تین فلسطینیوں کی لاشیں قبضے میں لے لی ہیں، جس کے بعد قابض فورسز کے پاس موجود لاشوں کی مجموعی تعداد 676 ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ان شہدا میں 71 فلسطینی قیدی، 60 معصوم بچے اور 9 خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں اسرائیل نے ان کے اہلخانہ کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں نے اسرائیلی قبضے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی شہدا کی میتوں کی واپسی کے لیے اسرائیل پر دبا ڈالے۔

متعلقہ مضامین

  • حماس غزہ مذاکرات پر بہت برا جوا کھیل رہی ہے. وائٹ ہاﺅس
  • حماس کے بیان پروٹکوف کا ردعمل: امریکی اسرائیلی فوجی کی رہائی امریکہ کی پیش کردہ جنگ بندی کی تجویز کی شرط تھی
  • حماس کا امریکی یرغمال ایڈن الیگزینڈرکو رہا کرنے کے فیصلے کا اعلان
  • اسرائیل نے 676 فلسطینی شہداء کی لاشیں بھی روک لیں
  • حماس نے امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجی کی رہائی پر آمادگی ظاہر کر دی
  • امریکی اسرائیلی یرغمالی کو رہا کرنے پر تیار ہیں، حماس
  • اسرائیل نے 676 فلسطینی شہدا کی لاشیں روک لیں، تازہ رپورٹ میں انکشاف
  • مغربی کنارے میں فائرنگ کارروائی "قابض اسرائیل کے جرائم کے خلاف جاری ردعمل” کا حصہ ہے، حماس
  • حماس کا ٹرمپ کے لاکھوں فلسطینیوں کی بے دخلی کے منصوبہ سے پیچھے ہٹنے کا خیر مقدم