Express News:
2025-03-15@14:10:21 GMT

نادیہ حسین کے شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس میں اہم پیشرفت

اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT

بینک فراڈ کیس میں ماڈل نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی گئی۔

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو بینک فراڈ کیس میں اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے شوہر کو ریمانڈ مکمل ئونے پر پیش کیا کیا گیا۔ 

استغاثہ کے مطابق ملزم عاطف خان سے تفتیش جاری ہے 7 دن کا ریمانڈ دیا جائے۔ ملزم سے ریکوری کرنی ہے۔ ملزم نے 2015 سے 2024 کے دوران 53 کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا۔ ملزمان کے فراڈ سے ادارے کو مجموعی طورپر 1.

2 بلین کا نقصان ہوا۔

عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 18 مارچ تک توسیع کرتے اسے پیر کے روز ڈاکٹر کے پاس لے جانے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ بینک الفلاح سیکیورٹیز میں 540 ملین روپے کی خرد برد کا معاملہ سامنے آنے پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے سابق سی ای او عاطف محمد خان کو 08 مارچ 2025 کو گرفتار کیا تھا۔

ملزم عاطف محمد خان بطور سی ای او اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مالیاتی دھوکہ دہی میں ملوث پایا گیا تھا۔ ملزم نادیہ حسین کے شوہر ہیں۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایف ائی اے آفیسر کے خلاف رشوت طلبی کا الزام عائد کرنے پر ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے گھر چھاپا مار کارروائی بھی گئی تھی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نادیہ حسین کے شوہر

پڑھیں:

شوہر کی رہائی کیلیے رشوت؛ نادیہ حسین نے ایف آئی اے آفیسر کی آڈیو لیک کردی

ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا جس پر نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

اپنی انسٹا گرام آئی ڈی پر معروف ماڈل نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر پر رشوت مانگنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مبینہ آڈیو بھی لیک کردی۔

انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے افسر نے ان کے شوہر کی گرفتاری کے معاملے پر بھاری رشوت مانگی ہے۔

ماڈل نادیہ حسین نے کہا مجھے حیرت ان لوگوں پر ہے جو مجبور لاچار عورت سے منہ پھاڑ کر پیسے مانگتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : 54 کروڑ کی خورد برد الزام: نادیہ حسین کے شوہر اور شریک ملزم کی ضمانت منظور​​​

نادیہ حسین نے کہا کہ نعمان بھائی آپ نے مجھے بیٹا بولا لیکن میں صرف اتنا جواب دونگی کہ بیٹا اب تو تیری خیر نہیں۔

نادیہ حسین نے بتایا کہ یہ سچ ہے کہ میرے شوہر صرف تفتیش کے لیے ایف آئی اے کی کسٹڈی میں ہیں۔

ماڈل اور اداکارہ نے سوال اُٹھایا کہ کیا الفلاح سیکیورٹی والے چنے بیچ کر سورہے تھے؟ اتنا بڑا فراڈ ان کی ناک کے نیچے کیسے ہوگیا؟

نادیہ حسین نے کہا کہ اس سارے معاملے میں میرے شوہر کا ہاتھ ہے بھی یا نہیں، یہ وقت بتائے گا۔

دوسری جانب ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین نے گزشتہ شام آڈیو اور رشوت طلبی کے حوالے سے بتایا ہے۔

ایف آئی حکام نے کہا کہ ہم نے نادیہ حسین کو کل ہی بتا دیا تھا کہ یہ کوئی فراڈ ہے۔ کسی جعل ساز نے اپنے نمبر پر ایف آئی اے افسر کی ڈی پی لگا رکھی تھی۔

حکام کے بقول اس کا نمبر بھی ٹریس کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے افسر بن کر کال کرنے والے کا تعلق  وہاڑی سے ہے۔

ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ جعلی افسر بن کر رشوت مانگنے والے شخص نے صرف نادیہ حسین بلکہ بینک اسٹاف کو بھی فون کیے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ وضاحت نادیہ حسین کو بھی دی جا چکی ہے لیکن اس کے باوجود انھوں نے افسر پر بڑا الزام عائد کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • نادیہ حسین کو کال کرنے والے شخص سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں
  • نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کیوں ہوا؟
  • نادیہ حسین کو ایف آئی اے کیخلاف سوشل میڈیا پر بیان دینا مہنگا پڑ گیا
  • شوہر کی رہائی کے لئے 3 کروڑ دو۔۔ نادیہ حسین نے آن لائن فراڈ کرنے والے کی تصویر اور چیٹ لیکس کردیں ! ایف آئی اے نے کیا جواب دیا؟
  • نادیہ حسین کا شوہر کی گرفتاری پر ردعمل، آن لائن فراڈ کا انکشاف
  • شوہر کی رہائی کے لیے 3 کروڑ کا مطالبہ کیا گیا، نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر کا نمبر اور تصویر شیئر کردی
  • شوہر کی گرفتاری کے بعد اداکارہ نادیہ حسین آن لائن فراڈ کا نشانہ بن گئیں
  • شوہر کی رہائی کیلیے رشوت؛ نادیہ حسین نے ایف آئی اے آفیسر کی آڈیو لیک کردی
  • 54کروڑ کی خورد برد کا الزام: پاکستانی ماڈل نادیہ حسین کے شوہر کے ہمراہ شریک ملزم کی ضمانت منظور​​​