بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔

جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ بانی پی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے درخواستیں دائر کی ہیں، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ حقائق کے برعکس مقدمات کو درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مقدمات میں

پڑھیں:

اعظم سواتی کو 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت مل گئی، گرفتار نہ کرنے کا حکم

 اعظم سواتی---فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت مل گئی، پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں اعظم سواتی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس اورنگزیب نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار کو پہلے بھی تفصیلات فراہم کی ہیں۔

9 مئی مقدمات، اعظم سواتی اور شیخ امتیاز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے9 مئی مقدمات میں اعظم سواتی اور شیخ امتیاز کی عبوری ضمانتوں میں 15 اپریل تک توسیع کر دی۔

جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ اب آپ تفصیلات نہیں دیں گے؟

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم تفیصلات دیں گے، لیکن پہلے فراہم کر چکے ہیں اب یہ دوبارہ آئے ہیں۔

جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے آپ کو نوٹس کیا تھا، آپ کو چاہیے تھا کہ آج رپورٹ جمع کرواتے، آپ کو وقت دیتے ہیں، ان کےخلاف مقدمات کی رپورٹ آئندہ سماعت پر جمع کرائیں۔

پشاور ہائی کورٹ نے درخواست کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
  • عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
  • 9 مئی مقدمات ، عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
  • عمران خان کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • جیل میں ملاقات کی اجازت کا معاملہ؛ عمران خان سے تصدیق کیلیے کمیشن مقرر
  • اعظم سواتی کو 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت مل گئی، گرفتار نہ کرنے کا حکم