امریکی حکومت کا 33 ممالک پر سفری پابندی لگانے پر غور، فہرست جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز

نیویارک(آئی پی ایس)امریکی حکومت کی جانب سے 33 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کی منصوبہ بندی تیار کی گئی ہے۔

نیویارک ٹائمز نے رپورٹ میں متاثرہ ممالک کی فہرست سامنے آئی، فہرست میں تمام ممالک کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں ریڈ، اورنج اور یلو شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی سرخ فہرست میں افغانستان سمیت 11 ممالک شامل ہیں جن پر مکمل سفری پابندی لگ سکتی ہے، اورنج لسٹ میں پاکستان سمیت 10 ممالک کے نام شامل کرنے پر غور کیا گیا ہے۔

اس فہرست میں موجود ممالک کے شہریوں کو امیگرینٹ اور وزٹ ویزہ نہیں ملے گا جبکہ یلو لسٹ میں 22 ممالک کے نام موجود ہیں جنہیں 60 روز میں امریکی حکام کے سیکیورٹی خدشات دور کرنا ہوں گے۔

بارہ مارچ سے پاکستان اور افغان شہریوں کا امریکا میں داخلہ بند ہونے کا خدشہ، ٹرمپ انتظامیہ نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا

اخبار کی رپورٹ میں امریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس فہرست میں تبدیلی متوقع ہے کیونکہ ابھی یہ فہرست کا پہلا ڈرافٹ ہے، حتمی فہرست صدر ٹرمپ اور وزیرخارجہ مارکو روبیو کی منظوری کے بعد جاری کی جائے گی۔

دوسری جانب روئٹرز کے مطابق فہرست میں 33 کی بجائے 31 ممالک شامل ہیں جنہیں ریڈ اورنج اور بلو کیٹگری میں ڈالا گیا ہے، افغانستان سمیت دس ممالک کے لیے امریکی ویزے مکمل بند کیے جانے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سفری پابندی

پڑھیں:

حکومت نے معیشت پر اثر انداز ہونے والے کیسز کی فہرست طلب کرلی

اسلام آباد:

حکومت نے معیشت پر اثر انداز ہونے والے کیسز کی فہرست طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے وزارت آئی ٹی سے ملکی معیشت پر اثر انداز ہونے والے زیر التوا عدالتی مقدمات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے قانونی ٹیموں کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے مقدمات کے مالیاتی اثرات اور قانونی مدت کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں ماضی کی قانونی حکمت عملیوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کرلیا  ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عدالتی چارہ جوئی تیز کرنے کے لیے یکساں نوعیت کے کیسز کو یکجا کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کو کیسز سے متعلق رپورٹ جلد دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قانونی امور میں تاخیر ختم کرنے کے لیے نئی حکمت عملی کی تیاری پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سمیت ٹرمپ انتظامیہ کا وسیع پیمانے پر سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور
  • ٹرمپ انتظامیہ کی سفری پابندیاں عائد کرنے کی تیاری، کون کون سے ملک زد میں آئیں گے؟
  • امریکا پاکستان سمیت 41 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرسکتا ہے، رپورٹ
  • امریکا کی اورنج لسٹ کیا ہے ،فہرست میں پاکستان بھی شامل 
  • ٹرمپ انتظامیہ کی پاکستان سمیت 43 ممالک پر سفری پابندیوں کی تجاویز
  • پیوٹن ٹرمپ کو بتانے سے ڈرتے ہیں، وہ جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں، زیلنسکی
  • لاہور ہائیکورٹ نے ایکس کی بندش پر وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا
  • سفری پابندیاں: کیا پاکستانی بچوں پر امریکی تعلیم کے دروازے بند ہونے جا رہے ہیں؟
  • حکومت نے معیشت پر اثر انداز ہونے والے کیسز کی فہرست طلب کرلی