Jang News:
2025-03-15@10:23:40 GMT

استور میں برفباری سے زمینی رابطہ منقطع

اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT

استور میں برفباری سے زمینی رابطہ منقطع

—فائل فوٹو

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

استور میں بر ف باری کی وجہ سے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

آزاد کشمیر کی وادیٔ نیلم میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت برقرار ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے بلند و بالا پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان بالائی علاقوں میں بارش و برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت22.

5 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علاقوں میں کراچی میں کا امکان

پڑھیں:

کراچی کے شہریوں کیلیے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد:

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی گئی۔

کے الیکڑک نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست جمع کروائی ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں 4روپے 84 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے جس سے بجلی صارفین کو 4 ارب 69 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا 20 مارچ کو کے الیکڑک کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل، بادل کہاں کہاں برسیں گے؟
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،موسمیات
  • سندھ میں آج اور کل ہلکی بارش کی پیشگوئی
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب، اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان
  • گرج چمک کے ساتھ بارش ، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
  • کراچی کے شہریوں کیلیے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • پختونخوا میں موسم ابرآلود، گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
  • پختونخوا میں 3 دن سے بارش جاری، بالائی علاقوں میں برفباری کے خوبصورت مناظر