ٹی ٹوئنٹی کی نئی لیکن اچھی ٹیم ہے، فخر اور صائم کی کمی محسوس ہوگی: سلمان علی آغا
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے نئی ٹیم ہے اور ہم نے نیا کمبینیشن بنانے کی کوشش ہے، ہم نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔
قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کا کرائسٹ چرچ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستانی فینز ہم سے خوش نہیں کیونکہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، ہم نے نا ہی فینز کی توقعات کے مطابق کرکٹ کھیلی اور نا ہی اپنے معیار کی کرکٹ کھیلی۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا ہماری نئی ٹیم ہے اس کا مطلب یہ نہیں اچھی ٹیم نہیں ہے، سینئر بھی ہیں ٹیم میں اچھا کمبینیشن ہے، ہم یہاں جیتنے آئے ہیں، ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔
قومی کپتان کا کہنا تھا ہیگلے اوول گراؤنڈ کی پچ بظاہر گرین لگ رہی ہے لیکن یہاں اسپینرز کو بھی مدد ملے گی، شاہین اور حارث رؤف کی ٹی ٹوئنٹی میں کارکردگی بہتر ہے جبکہ فخر زمان اور صائم ایوب کی کمی محسوس ہو گی کیونکہ دونوں ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں، دونوں کی تیزی سے صحتیاب بھی ہو رہے ہیں اور امید ہے آنے والی سیریز میں دونوں ایکشن میں ہوں گے۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا بابر اعظم اور محمد رضوان کی پاکستان کرکٹ کیلئے بہت خدمات ہیں، اب نیا کمبینیشن بنانے کی کوشش کی ہے لیکن پہلے میچ کے لیے پلینگ الیون کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوٹئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سلمان علی آغا کا ٹی ٹوئنٹی کہنا تھا کا کہنا
پڑھیں:
عمران خان جیل سے بیانات دیتے ہیں لیکن جعفر ایکسپریس پر مذمت نہیں کی، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی طرف سے بلائے گئے آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) میں شمولیت کے لیے عمران خان کی شرکت کو لازمی قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سانحہ جعفر ایکسپریس پر پروپیگنڈا کررہی ہے اور اتنے روز گزرنے کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اس واقعے کی مذمت نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیے: علی امین گنڈا پور کی ’مِنی اے پی سی‘ پشاور میں ہونی چاہیے تھی، فیصل کنڈی
خواجہ آصف کا کہنا تھا ک بانی پی ٹی آئی جیل سے اخبارات میں آرٹیکل، پریس ٹاک اور بیانات دیتے ہیں لیکن جعفر ایکسپریس کے قومی سانحے پر مذمت نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اے پی سی میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پے رول پر اجلاس میں لایا جائے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے یہ بات واضح الفاظ میں نہیں کہی لیکن انہوں نے اے پی سی میں عمران خان کی شرکت کو لازمی قرار دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
khwaja asif اے پی سی پی ٹی آئی خواجہ آصف