بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہریتک روشن ریہرسل کے دوران زخمی ہونے کے باعث لاٹھی پکڑ کر چلنے لگے۔

حال ہی میں ہریتک اپنی آنے والی فلم وار 2 کے ایک ہائی انرجی سانگ پر ڈانس ریہرسل کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کر دی گئی تھی۔

تاہم اب اداکار اپنی اس فلم کے ہدایت کار آیان مکھرجی کے والد دیب مکھرجی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پہنچے جہاں انہیں گاڑی سے اُتر کر لاٹھی کی مدد سے چلتے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

فلم ’وار 2‘ کے ڈائریکٹر آیان مکھرجی کے والد گزشتہ روز طویل علالت کے بعد 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جن کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں۔

ان کی آخری رسومات پر لاٹھی کی مدد سے ہریتک کو چلتا دیکھ کر ان کے مداح تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور آیان مکھرجی کے والد کے انتقال پر افسوس کے اظہار کے ساتھ ساتھ ہریتک کیلئے جلد صحتیابی کی دعائیں کر رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ ہریتک کو ٹانگ پر اندرونی چوٹ لگنے کے باعث انہیں ڈاکٹروں نے چار ہفتے تک آرام کرنے اور کام سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

وار 2 کی شوٹنگ کو ہریتک روشن کی مکمل صحتیابی کے بعد دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

دھونی، رائنا اور پنت کا ’دما دم مست قلندر‘ پر دھمال، ویڈیو وائرل

بھارت کے سابق اور موجودہ کرکٹرز نے شادی کی ایک تقریب میں اپنی پرفارمنس سے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی بہن کی شادی کے موقع پر سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی، سابق مڈل آرڈر بیٹر سریش رائنا اور خود رشبھ پنت شادی کے موقع پر ’دما دم مست قلندر‘ پر ناچ رہے ہیں۔

 

          View this post on Instagram                      

A post shared by ETimes (@etimes)

رشبھ پنت کی بہن ساکشی پنت کی سنگیت کے موقع پر گلوکار کی لائیو پرفارمنس پر تینوں کرکٹرز کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انڈیا میں بیٹے کی شادی پر مرے ہوئے باپ کی شرکت؛ ویڈیو وائرل
  • طالبات کے رقص کی ویڈیو وائرل ہونے پر کالج پرنسپل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
  • کالر کی جانب سے ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ مانگنے کی ویڈیو وائرل
  • کبھی آپ نے ہوا بھرے پائے کھائے ہیں؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
  • فیکٹ چیک؛ ’میں خواجہ سرا تھی‘ مومنہ اقبال کے اعترافی ویڈیو بیان کی حقیقت کیا ہے ؟
  • جویریہ سعود کی ویڈیو وائرل
  • ’پانی میں جذبات ہوتے ہیں، یہ باتیں سنتا ہے‘، جویریہ سعود کی ویڈیو وائرل
  • دھونی، رائنا اور پنت کا ’دما دم مست قلندر‘ پر دھمال، ویڈیو وائرل
  • فہد مصطفیٰ پر بھی فرشی شلوار کا جادو چل گیا،ویڈیو وائرل