اسلامو فوبیا عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے خطرہ ہے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے خطرہ ہے۔
انسداد اسلاموفوبیا کے عالمی دن پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش امتیازی سلوک، نفرت اور تعصب قابل مذمت ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد پیش کرکے پاکستان نے آواز اٹھائی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام دینِ رحمت ہے جو امن، محبت، برداشت اور انسانی عظمت کا درس دیتا ہے، بدقسمتی سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پراپیگنڈا کا رجحان پنپ رہا ہے، اسلاموفوبیا عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے ایک خطرہ ہے، اسلاموفوبیا کے خاتمے کی ہر کاوش کو سراہتے ہیں، اقوام متحدہ اور تمام عالمی اداے نفرت انگیز رویوں کے خلاف مؤثر اور یقینی اقدامات کریں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اقوام عالم کشمیری، فلسطینی اور دیگر مسلمانوں کے جان، مال ،حقوق اور عزت و وقار کی تحفظ کو یقینی بنائے ، پنجاب حکومت مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتوں کے احترام کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں ہر مذہب اور مسلک کو مساوی حقوق اور عزت حاصل ہو۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کےلئے دنیا کو اسلام کے حقیقی تشخص سے روشناس کرایا جائے ، ہر قسم کی منافرت کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے ، پائیدار عالمی امن کےلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عالمی امن مریم نواز ہم آہنگی کے خلاف
پڑھیں:
اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن اور یومِ ناموسِ رسالتؐ پر انجینئر امیر مقام کا پیغام
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران، انجینئر امیر مقام نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن اور یومِ ناموسِ رسالتؐ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں یہ دن “یومِ ناموسِ رسالتؐ” کے طور پر بھی منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناموسِ رسالتؐ کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ اسلام امن، برداشت اور بھائی چارے کا مذہب ہے، لیکن بدقسمتی سے بعض عناصر دنیا میں اسلام کے خلاف نفرت اور غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے اس نفرت کو نہ صرف مسلمانوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا بلکہ اسے عالمی امن کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ بتایا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی، رواداری اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے پیروکاروں کا ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا اور نفرت و تعصب کا مکمل خاتمہ ہونا ناگزیر ہے۔
انجینئر امیر مقام نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلاموفوبیا کے خاتمے، مذاہب کے احترام، اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی سطح پر ایسے عملی اقدامات کیے جائیں جو مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں اور اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا سدباب کریں۔
Post Views: 1