Juraat:
2025-03-17@04:17:55 GMT

وفاقی کابینہ میں 3وزراء کا مزید اضافہ، قلمدان تفویض

اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT

وفاقی کابینہ میں 3وزراء کا مزید اضافہ، قلمدان تفویض

 

حلف لینے والوں میں عمران شاہ، دو وزراء مملکت ارمغان سبحانی ، ڈاکٹر شذرہ منصب شامل
54رکنی شہباز کابینہ میں 31وزرائ، 11وزرائے مملکت، 4مشیر اور 8معاون خصوصی شامل

وفاقی کابینہ میں 3 وزراء کا مزید اضافہ ہوگیا، قلمدان بھی تفویض ہوگئے ۔حلف لینے والوں میں وفاقی وزیر عمران شاہ، دو وزراء مملکت ارمغان سبحانی اور ڈاکٹر شذرہ منصب شامل ہیں۔قائم مقام صدر سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے تینوں وزراء سے ایوان میں صدر میں عہدے کا حلف لیا، تینوں وزراء کو وزیر اعظم نے قلمدان بھی تفویض کردیئے ہیں، کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ سید عمران احمد شاہ کو وفاقی وزیر برائے وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ ،چودھری ارمغان سبحانی وزیر مملکت برائے وزارت منصوبہ بندی و ترقی، ڈاکٹر شذرہ منصب کو وزیر مملکت برائے وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا قلمدان دے دیا گیا۔واضح رہے شہباز کابینہ 54 رکنی ہو گئی ہے جس میں 31 وفاقی وزرائ، 11 وزرائے مملکت، 4 مشیر اور 8 معاون خصوصی شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کوٹ پنڈی داس انٹرچینج کا افتتاح کر دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ہفتہ کو کوٹ پنڈی داس انٹرچینج کا افتتاح کیا۔ یہ انٹر چینج لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 پر کالا شاہ کاکو سے 3 کلو میٹر پر ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ کوٹ پنڈی داس کے رہائشیوں کو اسلام آباد لاہور موٹر وے تک رسائی دے دی گئی۔وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے اس موقع پر خطاب بھی کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی اس ضلع کے رہائشیوں کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کوٹ پنڈی داس انٹرچینج کا افتتاح کر دیا
  • وفاقی کابینہ میں توسیع، مزید 3 وزرا نے  حلف اٹھالیا‘ حلف اٹھانے والوں میں  عمران شاہ، شذرا منصب ‘ ارمغان سبحانی شامل 
  • شافی جواب!
  • وفاقی کابینہ میں 3 وزراء کا مزید اضافہ، قلمدان تفویض کر دیئے گئے
  • وفاقی کابینہ میں 3 وزراء کا مزید اضافہ، قلمدان تفویض کردیئے گئے
  • وفاقی کابینہ میں 3 وزراء کا مزید اضافہ، قلمدان تفویض 
  • وفاقی کابینہ میں توسیع، مزید تین وزرا نے حلف اٹھا لیا
  • وفاقی کابینہ میں توسیع، مزید تین وزرا نے حلف اٹھالیا، قلمدان بھی تفویض
  • وفاقی کابینہ میں توسیع، مزید تین وزرا نے حلف اٹھالیا