بالی ووڈ کے فلمی ستاروں میں مشہور ممبئی کے بلندوبالا لیلاوتی اسپتال سے وابستہ لالچ وہوس کی ڈرامائی داستان منظرعام پر آگئی جس سے بھارتی میڈیکل شعبے کی دنیا بھر میں بدنامی ہو رہی ہے۔ اسی میں کچھ عرصہ قبل زخمی اداکار سیف علی خان کا علاج ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 20 سال تک اسپتال کے بااثر ٹرسٹی چند کمپنیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے لوٹ مار کرتے رہے۔  کمپنیاں زیادہ قیمت لگا کر ادویہ، طبی آلات و دیگر سامان فراہم کرتیں۔ جو رقم بچتی، بانٹ لی جاتی۔ نئی انتظامیہ کی رو سے یوں 1250 تا 1500 کروڑ روپے کی خطیر رقم کا ڈاکہ ڈالا گیا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ ملزم ٹرسٹیوں میں ہیروں کے کاروبار سے ارب پتی بنے بانی اسپتال ، کیرتی لعل مہتہ کے بیٹے وپوتے بھی شامل ہیں جو خود بھی کروڑ پتی ہیں اور اب فرار ہو کر دبئی و بیلجئم میں رہتے ہیں۔

کیرتی لعل کا بیٹا اسپتال میں کالاجادو کراتا تا کہ پکڑا نہ جائے۔اس کے کمرے سے انسانی کھوپڑیوں اور بالوں والے مرتبان  ملے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

40 ہزار کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی،پہلاانعام کتنے کروڑ روپے کا؟جانیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 40ہزار کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی،8کروڑ کا پہلا انعام’’ تین سیریز پر 8اور تین کروڑ کے تین تین انعامات نکلے، پانچ لاکھ کے 1980انعامات خوش نصیبوں کو ملے سٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن (بینک) کوئٹہ کے زیر اہتمام 40,000روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈز (رجسٹرڈ) کی 32ویں قرعہ اندازی اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن (بینک) کوئٹہ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت عباس رضا، اکاؤنٹ آفیسر (ریٹائرڈ) اکاؤنٹنٹ جنرل حکومت بلوچستان کوئٹہ نے کی۔ قرعہ اندازی واحد مشترکہ نظام کے تحت کی گئی اور یہ ان تمام 40,000 روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈز (رجسٹرڈ) پر لاگو ہوئی جو 9 جنوری 2025 تک تین سیریز (A، B، C) میں فروخت کئے گئے تھے۔ قرعہ اندازی میں پہلا انعام 80,000,000 روپے (آٹھ کروڑ روپے) کا تھا جو ہر سیریز کے لیے ایک خوش نصیب کو دیا گیا۔ دوسرا انعام 30,000,000 روپے (تین کروڑ روپے) فی سیریز کے حساب سے تین افراد کو دیا گیا۔ اس کے علاوہ تیسرا انعام 500,000 روپے (پانچ لاکھ روپے) تھا، جو ہر سیریز کے لیے 660 افراد کو ملا۔ یوں مجموعی طور پر 1992انعامات نکالے گئے۔ پہلے انعام کا فاتح نمبر 302855 تھا، جبکہ دوسرے انعام کے تین کامیاب نمبر 018062، 171277 اور 553311 رہے۔
مزیدپڑھیں:عید سے قبل خوشخبری: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

متعلقہ مضامین

  • معروف بھارتی اداکار 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • 4 ارب 20 کروڑ روپے سیلز ٹیکس فراڈ کا ملزم گرفتار
  • 4 ارب سے زائد سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ماسٹر مائنڈ گرفتار
  • پی آئی اے، ڈائریکٹ آپریٹنگ کوسٹ کی مد میں 14ارب کا نقصان
  • مظفرآباد: آن لائن فراڈ، دکاندار لاکھوں روپے سے محروم
  • شوہر کی رہائی کے لئے 3 کروڑ دو۔۔ نادیہ حسین نے آن لائن فراڈ کرنے والے کی تصویر اور چیٹ لیکس کردیں ! ایف آئی اے نے کیا جواب دیا؟
  • 40 ہزار کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی،پہلاانعام کتنے کروڑ روپے کا؟جانیں
  • شوہر کی رہائی کے لیے 3 کروڑ کا مطالبہ کیا گیا، نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر کا نمبر اور تصویر شیئر کردی
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب، اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان