Express News:
2025-03-14@19:47:10 GMT

وفاقی کابینہ میں توسیع، مزید تین وزرا نے حلف اٹھالیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ میں کی گئی توسیع کے بعد ایوان صدر میں مزید تین وزرا  نے حلف اٹھا لیا، جن سے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے حلف لیا۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں حلف اٹھانے والوں میں سید عمران احمد شاہ، شذرا منصب علی اور ارمغان سبحانی شامل ہیں۔

حلف اٹھانے والے سید عمران احمد شاہ کو  وفاقی وزیر برائے وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کا قلمدان دیا گیا ہے۔

چوہدری ارمغان سبحانی وزیر مملکت برائے وزارت منصوبہ بندی اور ترقی اور شذرا منصب کو  وزیر مملکت برائے وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا قلم دان دے دیا گیا ہے۔

حلف برداری کے بعد تینوں وزرا کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے گئے ہیں، جس کے مطابق وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد بڑھ کر 54 ہوگئی ہے۔

اس وقت وفاقی کابینہ میں 31 وفاقی وزرا، 11 وزرائے مملکت، 4 مشیر اور 8 معاون خصوصی شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے متعلق کنٹرولر جنرل اکاونٹس کو بھی مراسلہ جاری کردیا ہے۔وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن عیدالفطر سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی طرف سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے یہ فیصلہ کیا تاکہ سرکاری ملازمین اور پینشنرز عید کی تیاریوں میں سہولت محسوس کریں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی، جبکہ پینشنرز کو مارچ کی پینشن بھی اسی روز فراہم کی جائے گی۔ وزارت خزانہ نے اس سلسلے میں کنٹرولر جنرل اکاونٹس کو مراسلہ بھی جاری کیا ہے تاکہ ادائیگی کا عمل بروقت اور مثر طریقے سے مکمل ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی کابینہ میں 3 وزراء کا مزید اضافہ، قلمدان تفویض 
  • وفاقی کابینہ میں توسیع، مزید تین وزرا نے حلف اٹھا لیا
  • وفاقی کابینہ میں توسیع، مزید تین وزرا نے حلف اٹھالیا، قلمدان بھی تفویض
  • ٹی ٹی پی اور بی ایل اے میں صرف داڑھی کا فرق ہے: وزیرِ مملکت طلال چوہدری
  • خود مختار حکمران
  • وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان
  • قوم کے بچوں کو مستقل معذوری سے نجات دلانا ہو گی، پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ سید مصطفیٰ کمال
  • اللہ کے فضل سے حکومت تگڑی ،  کابینہ کی تعداد  آئین کے مطابق ہے‘ رانا ثنا 
  • صوبائی وزرا اور حکام کی بازیاب مسافروں سے ملاقات، ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی