Daily Ausaf:
2025-03-14@19:47:09 GMT

عوام کو 10 ہزار روپے کیش دینے کے حوالے سے اہم خبر آگئی

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

رمضان پیکج کے تحت عوام کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جانے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ۔

صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کے 10 ارب 20 کروڑروپےجاری کردیے ، محکمہ خزانہ نے رمضان پیکج کی رقم محکمہ سماجی بہبود کے اکاؤنٹ منتقل کردی۔

پیکج کےتحت 10لاکھ خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے ، کےپی حکومت نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا۔پیکج کیلئے خاندانوں کاانتخاب پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نےکیا، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی ،عہدیداروں نے فہرستیں صوبائی حکومت کےحوالے کردی ہیں۔

یاد رہے جنوری میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کابینہ اجلاس میں ماہ رمضان کیلیے اقدامات پر غور کیا تھا اور کہا تھا کہ ہر حلقے میں 5 ہزار غریب خاندانوں کو 10 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سی ایم ہاؤس میں سیل قائم ہوگا، جہاں سے رمضان ریلیف اقدامات کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ہزار روپے

پڑھیں:

حکومت پنجاب کا غیرمسلم شہریوں کو مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے رمضان نگہبان پروگرام کی طرز پر صوبے میں مقیم غیرمسلم شہریوں کو بھی انکے مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مارچ اور اپریل کے مہینوں میں مختلف مذاہب کے بڑے تہوار آرہے ہیں۔ رمضان المبارک کے بعدمسلمان عید منائیں گے جب کہ ہندو برادری 13 اور 14 مارچ کو ہولی کا تہوار منائیگی۔

سکھ برادری 14 اپریل کو خالصہ جنم دن اور وساکھی منائیگی جبکہ مسیحی برادری 20 اپریل کو ایسٹر منائے گی

پنجاب حکومت نے سکھ، ہندو اور مسیحی برداری کو ان کے مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور  سردار رمیش اروڑہ نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ مستحق مسیحی،سکھ اور ہندو خاندانوں کو 15 ہزار روپے کی گرانٹ دی جائیگی۔

انہوں نے کہا وزیراعلی پنجاب اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج سمجھتی ہیں، اس لئے مستحق  اقلیتی خاندانوں کو اسپیشل گرانٹ دی جائیگی تاکہ وہ اپنے مذہبی تہوار بھرپور طریقے سے مناسکیں۔

واضع رہے کہ رمضان نگہبان پروگرام کے تحت پنجاب میں 30 لاکھ شہریوں کو 10 ہزار روپے دیئے جارہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور؛ صوبائی حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت اربوں روپے جاری کردیے
  • رمضان میں عوام کو 10 ہزار روپے کیش دینے کے حوالے سے اہم خبر
  • گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی رمضان پیکج میں تاخیر پر کڑی تنقید
  • حکومت کی نئی سولر پالیسی: عوام کے لیے کیا خاص ہے؟
  • رمضان ریلیف پیکج میں مستحقین نظر انداز ہونے پر گورنر خیبر پختونخوا صوبائی حکومت پر برہم
  • رمضان ریلیف پیکج میں مستحقین نظر انداز ہونے پر گورنر خیبرپختونخوا صوبائی حکومت پر برہم
  • حکومت پنجاب کا غیرمسلم شہریوں کو مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ
  • چند روزہ تراویح پڑھ کر بقیہ چھوڑ دینے کے حوالے سے کیا حکم ہے؟
  • پنجاب میں 25 لاکھ مستحقین تک رمضان پیکج پہنچا دیا: عظمیٰ بخاری