WE News:
2025-03-14@19:47:09 GMT

لاہور: گارڈ کی شہری پر فائرنگ، سیکیورٹی کمپنی کے دفاتر سیل

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

لاہور: گارڈ کی شہری پر فائرنگ، سیکیورٹی کمپنی کے دفاتر سیل

بیجنگ انڈر پاس میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی شہری پر براہ راست فائرنگ کے واقعے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے کمپنی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں فائرنگ کرنے والے نجی گارڈز کس کی سیکیورٹی کررہے تھے؟ پولیس کا اہم بیان سامنے آگیا

محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق اونکس سیکیورٹی اینڈ مینجمنٹ سروسز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے اس کے دفاتر عارضی طور پر سیل کر دیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کمپنی پر ’پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیز (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) (ترمیم) ایکٹ 2004‘ ضابطے کی پابندی لازم تھی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ ضابطے کے مطابق سیکیورٹی کمپنی کسی ایسے شخص کو گارڈ نہیں رکھ سکتی جو ذہنی یا جسمانی طور پر موزوں نہ ہو۔

مزید پڑھیے: ’کیا یہ بدمعاش اب لاہور پر حکمرانی کریں گے‘، نجی گارڈز کی شہری پر فائرنگ اور تشدد، صارفین کی تنقید

ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی کمپنی 30 یوم میں شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کروانے کی پابند ہے  تاہم غیر تسلی بخش جواب پر سیکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکیورٹی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو سوموار کو پرسنل ہیئرنگ کے لیے طلب کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سیکیورٹی کمپنی کے دفاتر سیل سیکیورٹی گارڈ کی شہری پر فائرنگ شہری پر فائرنگ لاہور محکمہ داخلہ پنجاب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی گارڈ کی شہری پر فائرنگ شہری پر فائرنگ لاہور محکمہ داخلہ پنجاب سیکیورٹی کمپنی کے محکمہ داخلہ پنجاب شہری پر فائرنگ کی شہری پر

پڑھیں:

محکمہ داخلہ کا بڑا فیصلہ، نادرا کو اہم احکامات جاری کر دیئے گئے

اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے حوالے سے محکمہ داخلہ نے بڑا فیصلہ کر دیانادرا کو اہم احکامات جاری کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیرِ صدارت اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب نے نادرا حکام کو تمام اسلحہ لائسنسز کی آن لائن ویری فکیشن کیلئے کیو آر کوڈ جاری کرنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری داخلہ نے اسلحہ لائسنسز کیساتھ کیو آر کوڈ لگانے کیلئے نادرا کو ایک ہفتے کا وقت دیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے نادرا حکام کو ہدایت کی تمام اسلحہ لائسنسز متعلقہ شخص کے شناختی کارڈ سے منسلک کیے جائیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی اسلحہ لائسنس سے متعلقہ تمام آرڈرز پر کیو آر کوڈ دینے کی ہدایت کی ہے۔سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ کیو آر کوڈ کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر اسلحہ لائسنس کی تصدیق کر سکیں گے۔ اسلحہ لائسنسز کے تصدیقی عمل میں شفافیت سے جعلی لائیسنسز کی بیخ کنی ہوگی۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اجلاس سے گفتگو کے دوران کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد اسلحہ لائسنس کیلئے نااہل ہیں اور تمام اسلحہ لائسنسز کی سکروٹنی کی جائے کہ سنگین جرائم میں ملوث کوئی شخص اسلحہ لائسنس حاصل نہ کرنے پائے۔ آرمز رولز میں ترامیم کر کے شہریوں کیلئے سہولت پیدا کر رہے ہیں۔

انفرادی اسلحہ لائسنس اور بزنس آرمز لائسنس رولز کو عام فہم بنا رہے ہیں اور اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ کا کردار بڑھا رہے ہیں۔سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے بتایا کہ اسلحہ لائسنس کے حصول اور تجدید کیلئے فیسوں کا شیڈول تبدیل کرنے کی سفارش کی ہے۔ مینوئل لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے تمام مراحل کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ شہری پر تشدد، نجی سیکیورٹی کمپنی کے خلاف کارروائی، دفاتر سیل
  • لاہور میں فائرنگ کرنے والے نجی گارڈز کس کی سیکیورٹی کررہے تھے؟ پولیس کا اہم بیان سامنے آگیا
  • ’کیا یہ بدمعاش اب لاہور پر حکمرانی کریں گے‘، لاہور میں نجی گارڈز کی شہری پر فائرنگ، صارفین کی تنقید
  • لاہور: غیر ملکی مہمانوں کے سیکیورٹی گارڈز کا شہری پر تشدد، گاڑی پر فائرنگ
  • لاہور، نقاب پوش گارڈز کا شہری پر تشدد اور فائرنگ کا معاملہ، ایکسپریس نیوز تفصیلات سامنے لے آیا
  • محکمہ داخلہ کا بڑا فیصلہ، نادرا کو اہم احکامات جاری کر دیئے گئے
  • لاہور: سوشل میڈیا پر شیر کیساتھ تصویر پوسٹ کرنے والا شہری گرفتار، شیر بھی ضبط
  • محکمہ داخلہ پنجاب کی اسکولوں میں گڈ ٹچ بیڈ ٹچ کی تعلیم دینے کی سفارش
  • محکمہ داخلہ پنجاب کا بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام