پاکستان میں کرپٹو کونسل قائم کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
پاکستان میں کرپٹو کونسل قائم کر دی گئی۔ حکومت نے باضابطہ طور پر پاکستان کرپٹو کونسل کا قیام کر دیا۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کرپٹو کونسل کےسربراہ کی خدمات انجام دیں گے جب کہ وزیرخزانہ کے چیف ایڈوائزر برائے کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب کونسل سی ای او مقرر کیے گئے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق ملک میں بلاک چین ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل اثاثوں کیلئے نمایاں پیش رفت ہے یہ کونسل کرپٹو اپنانے کے لیے مؤثر پالیسی سازی میں کردار ادا کرے گی، کونسل جدیدیت کےفروغ اور محفوظ مالیاتی نظام کیلئے اہم کردار ادا کرے گی۔
پاکستان کرپٹو کونسل کے ابتدائی بورڈ ممبران بھی مقرر کر دیےگئے جن میں گورنراسٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ی سی پی، وفاقی سیکریٹری قانون، وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شامل ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کونسل سے پاکستان میں کرپٹو ایکو سسٹم کو فروغ دیا جا سکےگا پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس کے نئے دور کا آغاز کیا جارہا ہے حکومت جدیدٹیکنالوجی کیلئے محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹل فنانس کی طرف بڑھ رہی ہے پاکستان ڈیجیٹل فنانس کےمیدان میں قیادت کاخواہاں ہے پاکستان کرپٹو کونسل کاقیام جدیدیت کےفروغ کی جانب قدم ہے کرپٹو کونسل کاقیام ضابطہ جاتی فریم ورک بنانے کی جانب قدم ہے کونسل سےسرمایہ کاروں اور مالیاتی نظام کے تحفظ کویقینی بنائےگی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان کرپٹو کونسل پاکستان میں
پڑھیں:
کے کے ایچ، شاہراہ بلتستان اور شندور روڈ پر ریسکیو سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ جی بی نے ہدایت کی کہ شاہراہ قراقرم، جگلوٹ سکردو روڈ اور گلگت شندور روڈ پر مختلف جگہوں پر اضافی ریسکیو 1122 سنٹرز قائم کرنے کیلئے پی سی ون کو جلد حتمی شکل دی جائے جس کو صوبائی حکومت کی سفارشات کے ساتھ حتمی منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو بھیجا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے جی بی کے سیاحتی مقامات اور شاہراہ قراقرم کے ضروری مقامات پر ریسکیو 1122 سنٹرز کے قیام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان دور افتادہ اور مشکل علاقہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور سیاحتی مقامات پر ٹریفک حادثات اور طبی امداد کی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوتا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہراہ قراقرم، جگلوٹ سکردو روڈ اور گلگت شندور روڈ پر مختلف جگہوں پر اضافی ریسکیو 1122 سنٹرز قائم کرنے کیلئے پی سی ون کو جلد حتمی شکل دی جائے جس کو صوبائی حکومت کی سفارشات کے ساتھ حتمی منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو بھیجا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ، صوبائی سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ریسکیو 1122 سمیت دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔