اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرپٹو کونسل کا باضابطہ قیام عمل میں آگیا،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو پاکستان کرپٹو کونسل کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔بلال بن ثاقب پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او ہونگے،گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی اور دیگر اعلیٰ حکام بورڈ میں شامل ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت کرپٹو ایکو سسٹم کے فروغ کے لیے سرگرم ہے،پاکستان ڈیجیٹل فنانس میں قیادت کا خواہاں ہے۔اس موقع پر سی ای او کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ کرپٹو کونسل ترقی اور تحفظ کے درمیان توازن پیدا کرے گی،کرپٹو اور بلاک چین کیلئے واضح ضابطہ جاتی پالیسیوں کی تشکیل پر فوکس ہے۔وزارت خزانہ نے کہا کہ صارفین کے تحفظ اور مالیاتی سلامتی کیلئے مضبوط قانونی فریم ورک کی تیاری جاری ہے،پاکستان کرپٹو کونسل کے قیام سے مالیاتی اور تکنیکی ترقی کا نیا باب کھلے گا۔پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں مؤثر مقام دلانے کا ہدف ہے،پاکستان کرپٹو کونسل، بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کیلئے مستحکم فریم ورک فراہم کرے گی۔

بھارت میں کرنل کی بیوی  کا بریگیڈیئر پرجنسی ہراسانی کا الزام، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پاکستان کرپٹو کونسل

پڑھیں:

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے پاکستان کیلئے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ کی ملاقات

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے پورے پاکستان میں جاری پروجیکٹس کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے سید مصطفی کمال کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ بعد ازاں سید مصطفی کمال نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے پریزیڈنٹ رضوان تاج سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے صحت کے شعبے میں کئی دہائیوں سے جاری تعاون اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ڈبلیو ایچ او نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں WHO  کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ کے ہمراہ آئے ہوئے وفد کے شرکا سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں صحت کے شعبے میں جاری تعاون، ترجیحات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے پورے پاکستان میں جاری پروجیکٹس کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے سید مصطفی کمال کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ بعد ازاں سید مصطفی کمال نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے پریزیڈنٹ رضوان تاج سے ملاقات کی۔ پریزیڈنٹ پی ایم ڈی سی نے وزیر صحت کو  موجودہ میڈیکل ایجوکیشن کے نظام پر بریفننگ دی۔ ملاقات میں میڈیکل کا معیار تعلیم عالمی معیار کے مطابق بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ سید مصطفی کمال نے عالمی سطح پر پاکستانی ڈاکٹروں کے کردار کو بھی سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان کےبھی سربراہ مقرر
  • اسلام آباد پولیس کیلئے اعزاز، آئی جی سید علی ناصر رضوی نیشنل پولیس فاونڈیشن پاکستان کے سربراہ مقرر
  • پاکستان میں کرپٹو کونسل قائم کر دی گئی
  • پاکستان کرپٹو کونسل بالآخر قائم کردی گئی، اس کی ذمے داریاں کیا ہیں؟
  • وفاقی حکومت نے کرپٹو کونسل قائم کر دی
  • وفاقی حکومت نے باضابطہ طور پر کرپٹو کونسل قائم کردی
  • وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے پاکستان کیلئے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ کی ملاقات
  • سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، احسن اقبال
  • مہنگائی ساڑھے 9 سال کی کم ترین سطح پر، عطا تارڑ: پائیدار ترقی میں نجی شعبہ کا اہم کردار، محمد اورنگزیب