اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2025ء)اراکین قومی اسمبلی نے اپنی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کو بھی ناکافی قرار دے دیا، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے اضافے کی منظوری پر عملدرآمد شروع کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے اضافے کی منظوری پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے عملدرآمد شروع کردیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اراکین کوسو فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں ملنا شروع ہو گئی ہیں، رکن اسمبلی کو 2لاکھ 18 ہزارکے بجائے اب ٹیکس کٹوتی کے بعد 5 لاکھ 19 ہزارروپے مل رہے ہیں ، مراعات اورالاونسز الگ ہیں، جبکہ سینیٹ اراکین تاحال اضافی تنخواہوں پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رکن اسمبلی کو مراغات کی مد میں ڈیلی الاونس ، کنونینس الاونس اورہاوسنگ الاونس کی مد میں یومیہ 6 ہزار8 سو ملتا ہے ، ٹریول الاونس کی مد میں سالانہ 30 بزنس کلاس ائیرٹکٹ کے ساتھ ساتھ 3 لاکھ کے ٹریول واچر بھی فراہم کیے جائے ہیں۔

(جاری ہے)

اراکین پارلیمنٹ تنخواہ میں اضافے پرمطمئن توہیں لیکن کہتے ہیں ہم بھی مہنگائی کے ستائے ہوئے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی، سینیٹ کے اراکین تںخواہ میں اضافہ نہ ہونے پر شکوہ کررہے ہیں ۔۔ اراکین اسمبلی حالیہ تنخواہ کے اضافہ کو ناکافی بھی قراردے رہے کہتے ہیں تنخواہ 1974 کے ایکٹ اور اعلی عدلیہ کے ججزاوربیوروکریسی کی سیلری اورمراعات کے برابرہونی چاہیئے۔
                                                      
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قومی اسمبلی

پڑھیں:

آج پاکستان میں جگہ جگہ ریاست کے اندر ریاستیں بن رہی ہیں، فاروق ستار

فاروق ستار— فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں جگہ جگہ ریاست کے اندر ریاستیں بن رہی ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی ہے جو پوری قوم کی ترجمانی کرتی ہے، ہم جعفر ایکسپریس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ درخواست ہے کہ اس واقعے کی مذمت تک نہ محدود رہا جائے بلکہ دہشتگردی کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، ہماری سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے یرغمالیوں کو بازیاب کروایا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کرنے والے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جانیں دینے والے مرد و خواتین شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دہشت گردی کے ایسے واقعات ملکی سلامتی اور ملکی ترقی کے خلاف ہیں۔

فاروق ستار نے کون سا ’شعر‘ سنایا جو قومی اسمبلی میں قہقہے لگ گئے؟

متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے ایوان میں شعر سنایا جس سے ایوان میں قہقہے لگ گئے۔

فاروق ستار نے کہا کہ دہشت گردوں کے پاس ہر طرح کا اسلحہ ہے، آج قومی اتفاق رائے اور قومی ایجنڈے پر متفق ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر حکمت عملی بنانا ہوگی، نیشنل ایکشن پلان میں تھا کہ آرٹیکل 140 اے کی صحیح تشریح کر کے نمائشی جمہوریت کے بجائے حقیقی جمہوریت قائم کی جائے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ آج وقت کی پکار ہے کہ قومی اتفاق رائے سے ایک نیشنل ایجنڈا واضح کریں، وزیراعظم ایک آل پارٹیز کانفرنس بلائیں جیسا اے پی ایس واقعے کے بعد ہوا۔

فاروق ستار بولے کہ بلوچستان میں کچھ بھی ہوتا ہے اس کا اثر کراچی پر ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی میں صدارتی خطاب اور بلوچستان پر بحث؛ زرتاج گل نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • چائے کی قومی درآمدات میں جنوری کے دوران 8.44 فیصد تک کمی
  • ارکان اسمبلی کواضافی تنخواہیں ملنا شروع،پھر بھی نا خوش،جانیں کتنے لاکھوں اضافی مل رہے ہیں
  • قومی اسمبلی کے اراکین کو سو فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں ملنا شروع ہو گئیں
  • فاروق ستار نے کون سا ’شعر‘ سنایا جو قومی اسمبلی میں قہقہے لگ گئے؟
  • آج پاکستان میں جگہ جگہ ریاست کے اندر ریاستیں بن رہی ہیں، فاروق ستار
  • بلوچستان کی حالت کے ذمہ دار ہم سب ہیں، فرح عظیم کی اراکین اسمبلی پر تنقید
  • آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کے نرخوں میں 23 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن
  • قومی اسمبلی: یوسف تالپور کی وفات کے باعث اجلاس آج تک ملتوی