کبڈی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان نے بھارتی ٹیم کو مدعو کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
پاکستان کبڈی فیڈریشن نے آئندہ ماہ 3 ملکی کبڈی ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا ہے، ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بھارت کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل میٹنگ فیڈریشن کے صدر صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی صدارت میں ہوئی جس میں رواں سال منعقد ہونے والے کبڈی کے ایونٹس کیلئے بجٹ کی منظوری دی گئی۔
صدر فیڈریشن چوہدری شافع حسین نے بتایا کہ رواں سال اپریل میں تین ملکی کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا، بابا گرو نانک کبڈی کپ میں پاکستان، بھارت اور ایران کی کبڈی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ممالک کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں اسپورٹس کلیدی کردار ادا کرتے ہیں بدقسمتی سے مودی سرکار اپنی اسپورٹس ٹیمیں پاکستان نہیں بھیجتی، کوشش کریں گے کہ بھارت کی کبڈی ٹیم ضرور شرکت کرے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی کبڈی
پڑھیں:
پاکستان میں دہشتگردی کا گریٹ پلان امریکی اسرائیلی بھارتی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، لیاقت بلوچ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے وزیر ریلوے کو ٹیلی فون کرکے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ عوام کے جان مال کی حفاظت کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر آنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کو ٹیلی فون کیا اور جعفر ایکسپریس کو دہشت گردوں کے ہاتھوں ہائی جیک کرنے کے اندوہناک سانحہ کی مذمّت کی۔ لیاقت بلوچ نے زخمی ہونیوالے مسافروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا گریٹ پلان امریکی اسرائیلی بھارتی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، تاہم عوام کے جان مال کی حفاظت کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر آنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ لیاقت بلوچ نے ریلوے پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور کو بھی فون کیا اور جعفر ایکسپریس ٹرین ڈرائیور امجد یاسین کی شہادت پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔۔۔