پنجاب کے کالجز میں بھارتی گانوں پر رقص اورغیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے سرکاری اور نجی کالجز کی تقریبات میں بھارتی گانوں پر رقص اورغیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
ڈائریکٹوریٹ آف کالجز نے کالجوں کے فن فئیر اور اسپورٹس گالا میں ہمسایہ ملک کے گانوں پر رقص کے واقعات پر نوٹس لیتے ہوئے پنجاب کے سرکاری و نجی کالجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی۔
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب کے جاری مراسلہ کے مطابق کالجز کے فن فیئر اور اسپورٹس گالا میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
مراسلہ کے مطابق طلبہ اور اساتذہ نے ہمسایہ ممالک کے نغموں پر رقص کیا، درسگاہوں میں ایسی سرگرمیاں منفی تاثر پیدا کرتی ہیں، تمام ڈائریکٹوریٹ آف کالجز ایسی سرگرمیاں روکیں۔
جاری مراسلہ کے مطابق ہدایات پر عمل نہ ہوا تو کالج پرنسپل، ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن پر ذمہ داری عائد ہوگی، غفلت برتنے پر حکام کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:رمضان کے دوران مہنگائی میں مسلسل اضافہ، کئی اشیا مزید مہنگی ہوگئیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اخلاقی سرگرمیوں ڈائریکٹوریٹ آف پنجاب کے
پڑھیں:
انگلینڈ کے اسٹار کرکٹر پر آئی پی ایل میں پابندی عائد، وجہ بھی سامنے آگئی
نیو دہلی:انگلینڈ کے اسٹار بلے باز ہیری بروک پر انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں شرکت پر دو سال کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے ہیری بروک نے آئی پی ایل 2025 میں دہلی کیپٹلز کی جانب سے منتخب کیے جانے کے باوجود کھیلنے سے انکار کیا جس کے بعد ان پر دو سال کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو ہیری بروک پر پابندی کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے اور اس فیصلے کے تحت اگلے دو برسوں تک بروک کو آئی پی ایل کی نیلامی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ای سی بی کا باقاعدہ آگاہ کردیا گیا ہے اور بروک پر دو سالہ پابندی پالیسی کے مطابق ہے، جس سے تمام کھلاڑیوں کو گزشتہ برس آئی پی ایل کی نیلامی سے قبل بتا دیا گیا تھا، یہ پالیسی بورڈ کی جانب سے بنائی گئی ہے اس پر ہر کھلاڑی کو عمل کرنا ہوتا ہے۔
ہیری بروک پر پابندی کا فیصلہ آئی پی ایل کی گورننگ باڈی کے نئے قواعد کے تحت کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی کھلاڑی جو نیلامی کے لیے رجسٹر ہوگا اور کسی ٹیم میں منتخب ہونے کے بعد ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے عدم دستیابی ظاہر کرے تو اس پر ٹورنامنٹ میں شرکت دو سیزنز کے لیے نیلامی پر پابندی ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیری بروک کو دہلی کیپٹلز نے 6.25 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا لیکن انہوں نے مقابلے میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔
ہیری بروک نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ میں نے آنے والے آئی پی ایل سے آؤٹ ہونے کا بہت ہی مشکل فیصلہ کرلیا ہے، میں دہلی کیپٹلز اور اس کے مداحوں سے معذرت چاہتا ہوں۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ میں مکمل طور پر انگلینڈ کی اگلی سیریز پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں، اس کے لیے مجھے مصروف شیڈول سے وقت نکالنے کی ضرورت ہے تاکہ تازہ دم رہوں اور مجھے معلوم ہے کہ ہر کوئی اس کو نہیں سمجھتا اور میں توقع بھی نہیں کر رہا لیکن میں ایسا کروں گا۔
ہیری بروک نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ اپنے ملک کے لیے کھیلنا میری اولین ترجیح اور توجہ ہو۔
انگلینڈ کی ٹیم جون میں بھارت کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلے گی، جس کے بعد نومبر سے جنوری تک ایشز سیریز ہوگی۔
ہیری بروک اس سے قبل دادی کے انتقال پر آئی پی ایل 2024 سے بھی دستبردار ہوگئے تھے۔