Daily Mumtaz:
2025-03-14@18:24:45 GMT
وزیر اعظم نے جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر کو امدادی چیک اور نوکری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
وزیر اعظم شہبازشریف نے ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹبالر محمد ریاض کو 25 لاکھ کا امدادی چیک دے دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات میں محمد ریاض کی حوصلہ افزائی کی اور امدادی چیک کے ساتھ ساتھ محمد ریاض کی نوکری کا انتظام بھی کر دیا۔
وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ قومی کھلاڑیوں کو نوکریاں دینے کی پالیسی بنا چکے ہیں، تمام وفاقی اداروں میں اپنے ایتھلیٹس کو نوکریاں دیں گے۔
محمد ریاض 2018 کی ایشین گیمز سمیت درجنوں بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ وہ قطر، بحرین، جاپان اور بھارت سمیت 30 ممالک کے خلاف کھیل چکے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محمد ریاض
پڑھیں:
کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف،فٹ بالر محمد ریاض کی حوصلہ افزائی، 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق سرکاری اداروں میں ملازمتیں دی جائیں گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو یہاں ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے کھلاڑی محمد ریاض سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ، چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے فٹ بالر محمد ریاض کی معاشی تنگدستی کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں وزیراعظم آفس مدعو کیا۔(جاری ہے)
محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا اور ملازمت کا بھی انتظام کر دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ باصلاحیت نوجوان قوم کے ہیرو اور محمد ریاض جیسے کھلاڑی ہمارا سرمایہ ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور ان کو بین الاقوامی سطح پر مسابقت کیلئے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آپ قوم کے ہونہار کھلاڑی ہیں اور آپ کا ٹیلنٹ ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعظم نے محمد ریاض کو کھیل جاری رکھنے اور پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ محمد ریاض کو ان کی پسند کے وفاقی ادارے میں ملازمت دی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ملک کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق سرکاری اداروں میں ملازمتیں دی جائیں، ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیےاقدامات تیز کیے جائیں، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی بہبود اور انہیں روزگار کے پائیدار مواقع فراہم کرنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان کھیلوں اور دیگر صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ وزیراعظم نے محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ محمد ریاض نے وزیراعظم کی جانب سے مالی تعاون اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور کھیلوں کی ترویج کےلئے اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ محمد ریاض نے 2018ء کے ایشیائی کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ عالمی سطح پر مختلف کلبوں کی طرف سے کھیلتے رہے ہیں، اس کے علاوہ چار انڈر 23 مقابلوں سمیت 14 عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ 29 سالہ فٹ بالر محمد ریاض کی جلیبیاں فروخت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد وزیراعظم نے انہیں ملاقات کے لیے وزیراعظم ہائوس بلا کر حوصلہ افزائی کی۔