Islam Times:
2025-03-14@16:52:32 GMT

نریندر مودی کسانوں کو تباہ کرنے پر آمادہ ہیں، کانگریس

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

نریندر مودی کسانوں کو تباہ کرنے پر آمادہ ہیں، کانگریس

مہاراشٹر حکومت میں وزیر مکرند جادھو پاٹل نے گزشتہ دنوں اسمبلی میں اس بات کا اعتراف بھی کیا تھا کہ روزانہ تقریباً 8 کسان خودکشی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کسانوں کی خودکشی کے واقعات کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ برسر اقتدار طبقہ کسانوں کے حق میں اقدام اٹھانے کے لاکھ دعوے کر رہا ہو، لیکن زمینی سطح پر اس کا کوئی مثبت اثر دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ معاشی مسائل کا سامنا کرنے والے کسان خودکشی جیسا خوفناک قدم اٹھانے کو مجبور ہوتے ہیں۔ مہاراشٹر حکومت میں وزیر مکرند جادھو پاٹل نے گزشتہ دنوں اسمبلی میں اس بات کا اعتراف بھی کیا تھا کہ روزانہ تقریباً 8 کسان خودکشی کر رہے ہیں۔ اس معاملے میں اب کانگریس نے ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ مرکز کی مودی حکومت کو بھی ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پورے ملک کے کسانوں کو تباہ کرنے پر آمادہ ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کئے گئے ایک پوسٹ میں کانگریس نے لکھا ہے کہ مہاراشٹر میں روزانہ 8 کسان خود کشی کر رہے ہیں۔ اس بات کا اعتراف خود مہاراشٹر حکومت کے وزیر نے اسمبلی میں کیا ہے۔ نریندر مودی نے وعدہ کیا تھا کہ 2022ء تک کسانوں کی آمدنی دوگنی ہو جائے گی، لیکن آج کسانوں کی عمر نصف ہوگئی ہے۔ مودی حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس نے لکھا ہے کہ مودی حکومت میں زراعت کے سامان پر جی ایس ٹی لگی ہے، فصل کی صحیح قیمت نہیں مل رہی، ایم ایس پی کی قانونی گارنٹی نہیں مل رہی۔

کانگریس نے مودی حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں کو ہی ان کی خودکشی کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ کسان زراعت کے لئے قرض لیتا ہے، لیکن فصل کی صحیح قیمت نہ ملنے پر وہ قرض کی ادائیگی نہیں کر پاتا، نتیجہ یہ ہے کہ وہ قرض میں ڈوب کر اپنی جان دینے کو مجبور ہو جاتا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ نریندر مودی ملک کے ارب پتیوں کا لاکھوں کروڑ روپے کا قرض معاف کر دیتے ہیں، لیکن کسانوں کا ایک روپیہ معاف نہیں کرتے۔ پھر جب کسان اپنے حق کے لئے آواز اٹھاتے ہیں تو مودی انہیں لاٹھیوں سے پٹواتے ہیں، راستے میں کیلیں بچھواتے ہیں، ان پر آنسو گیس کے گولے پھنکواتے ہیں۔ اس سوشل میڈیا پوسٹ کے آخر میں کانگریس نے لکھا ہے کہ نریندر مودی کے کسانوں کو برباد کرنے پر آمادہ ہیں جو انتہائی شرمناک ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کانگریس نے مودی حکومت رہے ہیں

پڑھیں:

امریکی کانگریس میں رکن خواتین  کی تعداد کتنی ہے؟

امریکی کانگریس میں رکن خواتین  کی تعداد کتنی ہے؟

متعلقہ مضامین

  • بی جے پی حکومت کیجانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی جارہی ہے، کانگریس
  • پاکستان تحریک انصاف آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر آمادہ
  • لاگت کو کم کرنے، پیداوار بڑھانے کے لیے سمارٹ فارمنگ ٹیک کو اپناناضروری ہے. ویلتھ پاک
  • مسافروں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے دہشت گرد قوتیں پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں، انجینئر سخاوت علی 
  • بھارتی فوج کشمیریوں کے قتل عام کیساتھ ساتھ علاقے کی معیشت کو بھی تباہ کر رہی ہے، حریت کانفرنس
  • کشمیر کی دینی تنظیموں پر مودی حکومت کی پابندی سمجھ سے بالاتر ہے، محبوبہ مفتی
  • چین، چاؤلہ جی کی چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے ملاقات
  • چین ، چاؤلہ جی کی چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے ملاقات
  • امریکی کانگریس میں رکن خواتین  کی تعداد کتنی ہے؟