سعودی شاہی خاندان کی اہم شخصیت انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
سعودی شہزادی نورہ بنت بندر بن محمد آل عبدالرحمان آل سعود انتقال کرگئیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہزادی نورہ بنت بندر بن محمد آل عبدالرحمان آل سعود کا انتقال ہوگیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی شہزادی کی نماز جنازہ آج مسجد الحرام میں مغرب کی نماز کے بعد ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں سعودی شاہی خاندان اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
ایوان شاہی نے متوفیہ کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کے علاوہ لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سعودی کرنسی کے خطاط عبدالرزاق خوجہ کا انتقال
سعودی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی کرنسی کے پہلے خطاط عبدالرزاق خوجہ 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ عبدالرزاق خوجہ کا جدہ میں انتقال ہوا، انہیں ابتدائی عمر سے خطاطی کا شوق تھا۔
انہوں نے سعودی مانیٹری ایجنسی میں کرنسی کی خطاطی کا آغاز 1375ھ سے کیا تھا۔ سعودی آرٹس اینڈ کلچر ایسوسی ایشن نے عبدالرزاق خوجہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے
سندھ حکومت کا ہولی پر ہندو برادری کیلئے عام تعطیل کا اعلان