پاکستان کا سینیئر ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے شاندار کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے-

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق پاکستانی ٹینس کھلاڑی نے 1 منٹ میں 59 کامیاب ٹینس سروسز کروا کر تاریخ رقم کردی۔طلحہ وحید نے یہ ریکارڈ قائم کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی کھلاڑی جان پیری کے پاس تھا جنہوں نے 2019 میں ایک منٹ میں 42 کامیاب ٹینس سروسز کی تھیں۔

طلحہ وحید نے آئی ٹی ایف ٹورنامنٹس میں بین الاقوامی سطح پر بھی مقابلہ کیا اور 40+ ڈبلز کیٹیگری میں 144 کی بہترین درجہ بندی حاصل کی۔ طلحہ وحید نے 35+، 40+ اور 45+ ڈبلز کیٹیگریز میں کئی قومی ٹائٹل جیتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔وہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے سینئر ورلڈ رینکنگ ٹورنامنٹس میں حصہ لے چکے ہیں اور ان کی بہترین عالمی رینکنگ 40 پلس ڈبلز کیٹیگری میں 144 رہی ہے۔

طلحہ وحید نے یہ گینز بک آف دی ورلڈریکارڈ توڑنے کا عزم اس وقت ظاہر کیا جب انہیں 2019 میں امریکہ کے جان پیری کی جانب سے قائم کردہ 42 کامیاب سروسز کے عالمی ریکارڈ کا علم ہوا۔اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے طلحہ وحید نے تین ماہ سخت ٹریننگ کی اور ہر تکنیکی پہلو پر کام کیا۔

8 نومبر 2024 کو لاہور میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مقرر کردہ اصولوں کے مطابق انہوں نے اپنا باضابطہ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔ان کی محنت اور عزم کا نتیجہ 10 مارچ 2025 کو سامنے آیا جب گنیز ورلڈ ریکارڈز نے باضابطہ طور پر ان کے نئے ریکارڈ کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں عالمی ریکارڈ ہولڈر قرار دے دیا۔

پاکستان کی جانب سے طلحہ وحید کو زبردست مبارکباد دی گئی ہے۔صدر پی ٹی ایف اعصام الحق قریشی، سیکرٹری جنرل کرنل ضیا الدین طفیل اور دیگر عہدیداران اور ساتھی کھلاڑیوں نے اس کامیابی کو پاکستان ٹینس کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: گنیز ورلڈ ریکارڈ

پڑھیں:

بڑا کارنامہ ، صرف 4 گھنٹے میں 90 فیصد زخم ٹھیک کرنے والا جِلد نما جیل تیار کرلیا گیا

جدید سائنسی تحقیق نے طب کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ فن لینڈ کی آلٹو یونیورسٹی اور جرمنی کی یونیورسٹی آف بائرُتھ کے سائنسدانوں نے ایک ایسا حیرت انگیز شفایاب کرنے والا ہائیڈروجیل تیار کیا ہے جو صرف چار گھنٹوں میں 90 فیصد زخم کو ٹھیک کر سکتا ہے اور 24 گھنٹوں میں مکمل بحالی ممکن بنا دیتا ہے۔

یہ نیا جیل قدرتی انسانی جلد کی خصوصیات کو نقل کرتا ہے اور زخموں کی تیز رفتار شفا، مصنوعی جلد کی ترقی اور طبِ احیاء (Regenerative Medicine) میں ایک انقلابی قدم ثابت ہو سکتا ہے۔

انسانی جلد قدرتی طور پر لچکدار، مضبوط اور خود کو ٹھیک کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتی ہے، لیکن سائنسی دنیا کے لیے اب تک ایسا کوئی مصنوعی مواد تیار کرنا مشکل رہا تھا جو ان تمام خصوصیات کو یکجا کر سکے۔ تاہم، اس تحقیق میں سائنسدانوں نے نانو شیٹ سے مزین پولیمر اینٹینگلمنٹ کا استعمال کیا، جس سے ایک منظم اور مضبوط ہائیڈروجیل تیار کیا گیا۔

یہ جیل عام ہائیڈروجیلز کے برعکس نہایت مضبوط اور منظم ڈھانچے پر مشتمل ہے، جس میں انتہائی باریک اور بڑے مٹی کے نینو شیٹس (Clay Nano-sheets) کو شامل کیا گیا ہے۔ اس عمل سے جیل میں موجود پولیمر کی زنجیریں آپس میں مضبوطی سے جُڑ جاتی ہیں، جس سے یہ نہ صرف زیادہ پائیدار بن جاتا ہے بلکہ خود کو دوبارہ مرمت کرنے کی صلاحیت بھی حاصل کر لیتا ہے۔

یہ سائنسی دریافت مشہور تحقیقی جریدے ”نیچر مٹیریلز“ میں 7 مارچ کو شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے مطابق، یہ نیا ہائیڈروجیل اپنے انداز و ترکیب میں منفرد ہے کیونکہ عام طور پر مصنوعی جیل یا تو سخت ہوتا ہے یا پھر خود کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ اس جیل کی لچک اور مضبوطی اسے دوسرے عام ہائیڈروجیلز سے منفرد بناتی ہے، جو زخم بھرنے کے عمل کو تیز رفتار اور مؤثر بناتا ہے۔

تحقیقی مقالے کے مطابق، ’قدرتی بافتیں (Biological Tissues) مکینکی طور پر مضبوط اور سخت ہوتی ہیں لیکن پھر بھی خود کو مرمت کر سکتی ہیں، جبکہ مصنوعی ہائیڈروجیلز میں یہ صلاحیت اب تک نظر نہیں آئی تھی۔ ہماری نئی دریافت نے اس چیلنج کو حل کر دیا ہے۔‘

مستقبل میں ممکنہ استعمالات کے حوالے سے یہ جلد نما ہائیڈروجیل نہ صرف زخموں کی تیز رفتاری سے شفا میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے بلکہ ادویات کی ترسیل، نرم روبوٹکس اور مصنوعی اعضا جیسے جدید سائنسی شعبوں میں بھی انقلاب لا سکتا ہے۔

خاص طور پر، جل جانے والے مریضوں، سرجری کے بعد کی بحالی اور ذیابیطس کے مریضوں میں دیر سے بھرنے والے زخموں کے لیے یہ جیل ایک امید کی کرن ثابت ہو سکتا ہے۔ اس سے طبی علاج کے دورانیے میں نمایاں کمی آ سکتی ہے اور مریضوں کو جلد صحت یابی کا موقع مل سکتا ہے۔

یہ نئی سائنسی پیش رفت طب کی دنیا میں ایک نئے دور کی شروعات ثابت ہو سکتی ہے۔ سائنسدانوں کی یہ ایجاد ہمیں مستقبل میں ایسے انقلابی طبی حل فراہم کر سکتی ہے جو نہ صرف علاج کو مؤثر بنائیں گے بلکہ مریضوں کی زندگی کو بہتر اور آسان بھی بنائیں گے۔ بلاشبہ یہ ایک زبردست سائنسی کامیابی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شمالی علاقہ جات اور مقبوضہ کشمیر میں زلزلےکے جھٹکے ،شدت 5.2شدت ریکارڈ
  • پرانی ایمبولینس کی ذریعے عالمی ریکارڈ کیسے بنا؟
  • سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز، پاکستان نے گولڈ سمیت  4 میڈل جیت لئے 
  • انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
  • بڑا کارنامہ ، صرف 4 گھنٹے میں 90 فیصد زخم ٹھیک کرنے والا جِلد نما جیل تیار کرلیا گیا
  • پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے بُری خبر، ہنڈریڈ لیگ میں کسی کھلاڑی کا انتخاب نہیں ہوسکا
  • ٹینس اسٹار طلحہ وحید نے سروسز کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
  • ورلڈ ایئرکوالٹی رپورٹ میں پاکستان دنیا کا تیسرا آلودہ ترین ملک قرار
  • پاکستان کے سینیئر ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید کا شاندار کارنامہ، گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج